بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہوگا: آل پاکستان انجمن تاجران

بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہوگا: آل پاکستان انجمن تاجران
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ آئے روز بجلی، گیس، پیٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ سے تاجر برادری سخت پریشان ہے۔ ملک میں عدم استحکام ہے، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو مفت پٹرول لیتا ہے اس کو ختم کریں، ہمارا خون چوس کر حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں۔ یوروکریٹ 5 ارب تنخواہیں لیتے ہیں۔ حکمرانوں کے بچے ملک سے باہر پڑھ رہے ہیں مگر یہ غریب کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں پڑھنے نہیں دے رہے۔ حکومت تاجروں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کو سنجیدگی کیساتھ حل کرے بصورت دیگر تاجر برادری اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگی۔

حکومت کی جانب سے بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ بے تحاشا اضافے کیخلاف اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ کہ آئے روز بجلی، گیس، پٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے، ملک میں عدم استحکام ہے جس سے تاجر برادری سخت پریشانی کا شکارہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ سیاستدانوں کیساتھ جو مرضی سلوک کریں، مگر ہمیں تنگ نہ کریں۔ انتظامیہ ڈنڈا لے کر ہمارے سر پر ہے کہ چیزیں مہنگی نہ کرو۔ جب پٹرول مہنگا ہو جاتا ہے تو چیزیں کیسے سستی ہونگی؟ سب سے مہنگی بجلی تاجر خرید رہا ہے۔ ایک گھنٹہ بجلی ہوتی ہے ایک گھنٹہ نہیں ہوتی ہم سمجھتے تھے کہ عمران خان ناتجربہ کار ہے یہ تو ان سے زیادہ ناتجربہ کار نکلے۔ آپ خدارا پٹرول سستا کریں کیونکہ تاجر بہت پریشان ہیں۔ اس وقت اخراجات پورے کرنے کیلئے تاجر کے پاس پیسہ نہیں ہے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر کہیں سے پٹرول سستا مل رہا ہے تو لے کیوں نہیں لیتے؟ قوم کو بتایا جائے جہاں سے سستا پیٹرول مل رہا ہے تو لینے میں کیا خرج ہے؟ عام دکاندار آلو، پیاز کیسے سستا دے سکتا ہے؟ دودھ والے سپلائی بند کرنے کے درپے ہیں ان کو چاہیے کہ تاجروں کیساتھ بیٹھےایک وقت ہوتا تھا لوگ چپ ہوتے تھے اب انقلاب کا وقت ہے وزیراعظم صاحب آپ سیاستدان اچھے نہیں ہیں۔

انتظامی افسران ہمارے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، ان کو کون روکے گا؟ ہمارا کام سیاست نہیں کاروبار کرنا ہے۔ ہمارے کاروبار میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں۔ چیف جسٹس سے گزارش ہے جو بھی مفت پٹرول لیتا ہے اس کو ختم کریں۔ ہمارا خون چوس کر حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں۔ بیوروکریٹ 5 ارب تنخواہیں لیتے ہیں۔ حکمرانوں کے بچے ملک سے باہر پڑھ رہے ہیں مگر یہ غریب کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں پڑھنے نہیں دے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر روز 5 5 تاجروں کو ڈی سی حوالات کے اندر کرتا ہے۔ اس ملک میں کرپشن پر سزائے موت کی سزا ہونی چاہیے۔ اس موقع پر صدر فریش ملک ایسوسی ایشن مظفر احمد بھٹی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جتنے بھی ڈیری فارم ہیں ان کا چارہ پنجاب سے آتا ہے سبز چارہ بہت مہنگا ہے دیگر اجناس مویشیوں کی ادویات مہنگی ہیں لوگ ڈیری فارم بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں اس مہنگائی نے جینا دوبھر کر دیا ہے ڈی سی راولپنڈی اسلام آباد سے کہتا ہوں کہ یہاں کے ڈیری فارم بچا لیں اگر تاجروں کی گرفتاریاں اور ہراساں کرنا بند نہ ہوا تو جلد شٹر ڈائون کی کال دیں گے۔

اس موقع پر ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن کے سرپرست بشیر نون، سید الطاف حسین، نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر سجاد ،عبداللہ اسماعیل سمیت دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔