پی پی 217: شاہ محمود قریشی کا اپنے بیٹے کو ضمنی الیکشن لڑوانے کا فیصلہ، ذرائع

پی پی 217: شاہ محمود قریشی کا اپنے بیٹے کو ضمنی الیکشن لڑوانے کا فیصلہ، ذرائع
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ملتان کے حلقہ پی پی 217 سے اپنے صاحبزادے زین قریشی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تاہم اس بات کا فیصلہ تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سابق ایم پی اے سلیمان نعیم کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد ملتان کے حلقہ پی پی 217 میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

اس ضمنی الیکشن میں سلیمان نعیم اب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے اور پی پی 217 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں پہلے دو روز کسی امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانئ کی آج آخری تاریخ ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نےتنظیم سازی کے سلسلے میں وسطی پنجاب تنظیم کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹفیکشن کے مطابق ایم این اے عندلیب عباس کو سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب بنادیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گروپ کیپٹن (ر) اعجاز منہاس، عظیم الدین زاہد لکھوی، محمد احمد چٹھہ، سید فیض الحسن شاہ سینئر نائب صدر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ شنیلا روتھ صدر اقلیتی ونگ، ثاقب سندھو صدر یوتھ ونگ اور شہنیلا علی سیکرٹری کوآرڈینیشن ہوں گے۔