• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, جنوری 28, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

سندھ: رواں ہفتے کا احوال (دسمبر 8 تا دسمبر 14)

نیا دور by نیا دور
نومبر 18, 2019
in اردو کہانیاں, خبریں
2 0
0
سندھ: رواں ہفتے کا احوال (8 ستمبر تا 14 ستمبر)

تصویر: شہباز سیف

12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تھرکول منصوبے کے متاثرین کیلئے 95 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر بلاک (ٹو) کے 1200 متاثرہ خاندانوں کیلئے مجموعی طور پر95 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دیدی۔ متاثرین کو ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائیگا۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ضلع تھرپارکر میں پانی اور بحالی سینٹر سکیم سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں وزیر توانائی امیتاز شیخ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداران موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متاثرین کو ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تھرکول بلاک ٹو میں ترقیاتی منصوبے کی وجہ سے 12 سو خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوئے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ متاثرین کو ٹاؤن شپ میں گھر تعمیر کر کے دیے جائینگے۔ انہوں نے بتایا کہ گھر کے علاوہ 10 ہزار روپے ماہانہ وظفیہ بھی ادا کیا جائیگا۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کے ہر 2 افراد کو سرکاری نوکری بھی دی جائیگی۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ نے تھر فاؤنڈیشن کو ہدایت بھی جاری کر دی۔ وزیرتوانائی امیتاز شیخ نے سید مراد علی شاہ کو بتایا کہ متاثرین کیلئے 60 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ دیگر پر کام جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نے کہا کہ تھرکول منصوبے کی مد میں اندازاً 2 ارب 50 کروڑ روپے کی رائلٹی مقامی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر بلاک کے دیگر متاثرین پر مذکورہ فیصلہ لاگو ہوتا ہے اور انہیں بھی مراعات ملیں گی۔ واضح رہے کہ تھر کول تقریباً 9 ہزار سکوئر کلومیٹر پر مشتمل ہے جس میں 12 بلاکس ہیں۔

RelatedPosts

دلیپ پرمار: صحرائے تھر کا حُسن دکھانے والا ہنرمند فنکار

سندھ کے صحرائے تھر میں لوگوں نے ٹڈیاں پکا کر کھانا شروع کر دیں

Load More

تھر:غذائی قلت و امراض سے مزید 6 بچے دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 607 ہو گئی

اسلام کوٹ، صحرائے تھر میں غذائی قلت و امراض سے مزید 6 بچے دم توڑ گئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 607 ہو گئی ہے۔ دیہی علاقوں میں درجنوں کی تعداد میں ایسے بیمار بچے ہیں جو ابتدائی مراحل میں ہسپتالوں سے دور ہیں۔ دیہی علاقوں میں غذائی قلت و امراض کے باعث اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے۔ گذشتہ تیں روز کے دوران مٹھی ہسپتال میں زیرِ علاج مزید 6 بچے دم توڑ گئے ہیں۔ جن میں میں اسلام کوٹ کا رہائشی 8 ماہ کا بچہ احسان ولد عرس، ویری بھیل کی پانچ روزہ بچی سومری، گاؤں باراچ کا رہائشی پندرہ روزہ بچہ گلشیر ولد غلام حیدر، گاؤں روہیڑو کے چیتن کی نومولود بچی، اونھر سنگھ کی نومولود بچی سمیت عبدالصمد نھڑیو کا بچہ شامل ہے۔


حیدرآباد مدرسے کے بچے پر تشدد کی وڈیو وائرل، معلم گرفتار، معلم پولیس اہلکار بھی ہے، ایس ایس پی نے شبیرکی گرفتاری کا حکم دیا، بچوں پر تشدد ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

حیدر آباد میں مدرسے کے بچوں پر تشدد کی وڈیو وائرل ہو گئی۔ معلم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے سرحندی معصوم شاہ مسجد کے مدرسے میں بچوں کو تعلیم دینے والے معلم شبیر کی تشدد کی وڈیو وائرل ہوگئی، شبیر پولیس اہلکار بھی ہے اور ڈیوٹی کے بعد بچوں کو دینی تعلیم دیتا ہے، جس کے بعد ایس ایس پی حیدر آباد سرفراز نواز شیخ نے وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو معطل کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ معلم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک بچے شاہزیب کو دو دن غیر حاضر رہنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شاہزیب کے والد احمد جان پٹھان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ادھر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں پر تشدد کی وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدر آباد کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ سے فون پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بچوں پر تشدد ناقابل قبول ہے، عباس بلوچ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ قاری شبیر احمد سرحندی مسجد کا پیش امام ہے، اس نے بچوں کو مسجد سے غیر حاضر ہونے پر مارا جس کے بعد ایک بچے کے والد نے کینٹ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس نے قاری شبیر احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور سیکرٹری مذہبی امور کو اساتذہ کی کونسلنگ کے لئے پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔


حکومت کو18 ویں ترمیم ختم نہیں کرنے دینگے، پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 18ویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہے لیکن ہم حکومت کو ایسا نہیں کرنے دینگے۔ کچھ سیاسی جماعتیں کراچی میں تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات پر جاری آپریشن پرسیاست کر رہی ہیں جو افسوس ناک عمل ہے۔ حیدر آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ یہ کمال کی حکومت ہے جس کے سربراہ کو یہ نہیں پتہ کہ ڈالر کی قمیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سو دن میں حکومت ایسا کچھ نہیں کر سکی کہ بغلیں بجائی جائیں۔ حکومت نے دو آدمی چھوڑے ہیں جن کا لب و لہجہ سیاسی نہیں۔ خان صاحب خوش قسمت ہیں کہ اپوزیشن ان سے کہہ رہی ہے کہ آپ کام کریں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عدلیہ کا ازخود نوٹس لے کر کام کرانے کا مطلب ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ عمران خان قبل از وقت انتخابات کا کہہ کر اپنی اور کابینہ کی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ وقت سے پہلے انتخابات غیر یقینی صورت حال اور حکومت کے ناکام ہونے پر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 18ویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہے اور سندھ کا پانی بند کرنے کی بات کر رہی ہے تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی۔ وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن پر سیاست کی جا رہی ہے جوافسوس ناک عمل ہے۔ سندھ حکومت نے اس حوالے سے عدالت میں نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے اور اس کے بعد بھی ان سیاسی جماعتوں کا رویہ پوائنٹ سکورنگ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اس ایشو پر جو دھرنا دنیا چاہتا ہے وہ شوق سے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے کیونکہ یہ کارروائی میئر کراچی یا سندھ حکومت کی ایما پر نہیں کی جا رہی ہے۔ تاہم ہم کسی صورت متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ میں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پہلے دن سے متاثرین کی بحالی کے لئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جا رہا ہے اور جلد ہی ان متاثرین کو کاروبار کی مکمل سہولتیں فراہم کی جائینگی۔


دریائے سندھ پر ڈیم بنانے کے لئے لاشوں سے گزرنا ہوگا، قادر مگسی

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر کسی بھی قسم کا ڈیم یا کنال سندھ کے عوام کو قبول نہیں ہوگا۔ ڈیم بنانے کے لئے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا۔ پارلیمنٹ، سینیٹ سمیت دیگر قومی ادارے عمران خان کے آنے کے بعد ڈمی بن گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر پریس کلب کے ڈیم بنانے کے فیصلے اور صوبے مین تارکین وطن کی آباد کاری کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔ قادر مگسی کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے دگنی اذیت میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈیم کے حق مین مہم چلائی گئی، دریائے سندھ پر ڈیم تو کیا کنال بھی برداشت نہیں کرینگے۔ سندھ کے عوام دریائے سندھ کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔ تارکین وطن کی سندھ میں آباد کاری کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائیگا۔ وزیر اعظم غیر قانونی تارکین وطن کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے مزار قائد سے کراچی پریس کلب تک ریلی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی اور ہمارے سینکڑوں کارکنان کو مختلف جگہوں پر روک کر ہمیں مزار قائد سے مارچ کرنے سے نہیں دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی سندھ کی غدار پارٹی ہے اسی طرح پیپلز پارٹی نے بھی سندھ سے غداری کی ہے جب تک ہم ان دونوں پارٹیوں سے جان نہیں چھڑاتے تب تک سندھ میں خوشحالی نہیں آئے گی۔

Tags: Thar coalthar kidsتھرسندھ رواں ہفتے کا احوالسندھ کی خبریں
Previous Post

فلم منٹو کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کیوں لگائی گئی؟

Next Post

سیکرٹری تعلیم کہتے ہیں سکولوں کی عمارتوں کی کمی بلوچستان کا مسئلہ ہیں۔ حکومتی ناکامیوں کا کوئی کردار نہیں؟

نیا دور

نیا دور

Related Posts

طلبہ یونینز کی بحالی کے لئے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا لانگ مارچ کا اعلان

طلبہ یونینز کی بحالی کے لئے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا لانگ مارچ کا اعلان

by نیا دور
جنوری 27, 2023
0

قانون قدرت ہے کہ کوئی شجر تب تک نہ تو سایہ دے سکتا ہے نہ ثمر جب تک اس کی جڑیں مضبوط...

‘پلان ہے کہ PDM کسی موقع پر ایمرجنسی لگا کر الیکشن ملتوی کروائے گی’

‘پلان ہے کہ PDM کسی موقع پر ایمرجنسی لگا کر الیکشن ملتوی کروائے گی’

by نیا دور
جنوری 27, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف نے عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے کہ نگران حکومت نے ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی، اس...

Load More
Next Post
سیکرٹری تعلیم کہتے ہیں سکولوں کی عمارتوں کی کمی بلوچستان کا مسئلہ ہیں۔ حکومتی ناکامیوں کا کوئی کردار نہیں؟

سیکرٹری تعلیم کہتے ہیں سکولوں کی عمارتوں کی کمی بلوچستان کا مسئلہ ہیں۔ حکومتی ناکامیوں کا کوئی کردار نہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In