شوکت ترین کے حوالے سے شاہین صہبائی کے الزامات بے بنیاد پروپیگنڈا ہیں: آئی ایس پی آر

شوکت ترین کے حوالے سے شاہین صہبائی کے الزامات بے بنیاد پروپیگنڈا ہیں: آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شاہین صہبائی اور کچھ دیگر افراد کی جانب سے جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد پروپیگنڈا ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خود شوکت ترین نے بھی اس کی درست تردید کی ہے۔ ذاتی مفادات کو فروغ دینے کے لیے ادارے اور اس کی قیادت کے خلاف بدنیتی پر مبنی الزامات اور صریحاً جھوٹ بولنا قابل مذمت ہے اور ادارہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

https://twitter.com/SSEHBAI1/status/1534367829440487424?s=20&t=38TqEa4oor_0IDsMWxKJRw

خیال رہے کہ سینئر صحافی شاہین صہبائی نے اپنی ٹویٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ پردہ اٹھ گیا، میں جلد لکھوں گا کہ کیوں سب سے بڑے نیوٹرل، جن کو شوکت ترین نے ساری کہانی سنائی اور کیسے ان سے کہا گیا کے عمران خان کو چھوڑ کر شہباز شریف حکومت کی مدد کریں۔

شاہین صہبائی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آئی ایم ایف جا کر، بے نقاب کر دیا ہے۔ اب سخت گھبرا رہے ہیں اور باقی 4 مہینے کیوں نہیں گزر رہے، خوفناک دل ہلا دینے والی کہانی ہے، ذرا انتظار کریں۔