'مسلح افواج نے ڈیزل اور پیٹرول کی خصوصی بچت کیلئے اقدامات کرلئے'

'مسلح افواج نے ڈیزل اور پیٹرول کی خصوصی بچت کیلئے اقدامات کرلئے'
مسلح افواج نے ڈیزل اور پیٹرول کی خصوصی بچت کیلئے بھی اقدامات کرلئے، جمعہ کے روز پوری فوج میں ڈرائے ڈے ہوگا، کوئی سرکاری ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔

سماء ٹی وی کے مطابق رواں سال پاک فوج دفاعی بجٹ قومی بجٹ کا صرف 16 فیصد ہے۔ ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں پچھلے 5 سال میں 935 ارب روپے جمع کرائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افواج نے کورونا کی مَد میں الاٹ رقم میں سے چھ ارب روپے بچا کر حکومت کو واپس کئے۔ عسکری سازوسامان کیلئے الاٹ رقم سے تقریباَ ساڑھے 3 ارب روپے واپس جمع کرائے گئے۔

مسلح افواج نے بڑی تربیتی مشقوں کے بجائے کنٹونمنٹس کے قریب چھوٹے پیمانے پر ٹریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کانفرنسز اور دیگر اہم امور کیلئے آن لائن کام کیا جائے گا جبکہ عسکری سازوسامان کی خریداری کیلئے مقامی کرنسی کا استعمال ہوگا۔

رواں مالی سال بھی مسلح افواج نے کسی اضافی فنڈ کا مطالبہ نہیں کیا۔ مسلح افواج نے یوٹیلٹی بلز کی مد میں بھی اپنے اخراجات کو مزید محدود کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معیشت کے استحکام کیلئے مسلح افواج نے ایک بار پھر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دستیاب وسائل میں ہی ملکی دفاع اور سلامتی یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مسلح افواج نے معیشت کے استحکام کیلئے ایک بار پھر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دستیاب وسائل میں دفاع اور سلامتی یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ مسلح افواج نے یوٹیلٹی بلز کی مد میں اپنے اخراجات کو مزید محدود کر دیئے ہیں۔