بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس کے حوالے سے بڑا ریلیف فراہم

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس کے حوالے سے بڑا ریلیف فراہم
حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس کے حوالے سے بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ ٹیکس سلیب 12 سے کم کرکے 7 کر دیئے گئے ہیں جبکہ جبکہ کم سے کم قابل ٹیکس رقم 12 لاکھ روپے سالانہ کر دی گئی ہے۔

ایسے افراد جن کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، انہیں 20 لاکھ 4 ہزار روپے کے علاوہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد آمدنی کا 32.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

5 لاکھ ایک روپے سے 10 لاکھ روپے ماہانہ کے تنخواہ دار افراد کو 6 لاکھ 54 ہزار روپے کیساتھ ساتھ سالانہ 60 لاکھ روپے کے بعد اضافی آمدن پر 22.5 فیصد انکم ٹیکس دینا ہوگا۔

بجٹ 23-2022ء کے مطابق3 لاکھ ایک روپے سے 5 لاکھ روپے ماہانہ تک تنخواہ لینے والے افراد کو 2 لاکھ 34 ہزار روپے جبکہ 36 لاکھ روپے سے اضافی رقم کا 17.5 فیصد انکم ٹیکس الگ سے دینا ہوگا۔

ایک لاکھ ایک روپے سے 2 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرنیوالے افراد کیلئے 12 لاکھ روپے سے زائد رقم کا 7 فیصد انکم ٹیکس دینا ہوگا جبکہ دو لاکھ ایک روپے سے 3 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پانے والے افراد کو انکم ٹیکس کی مد میں 84 ہزار روپے اور 24 لاکھ روپے سالانہ سے زائد رقم کا 12.5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

بجٹ میں قابل ٹیکس سالانہ تنخواہ 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے کردی گئی ہے جبکہ 6 لاکھ ایک روپے سے 12 لاکھ روپے سالانہ تک کمانے والے افراد کو صرف 100 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔