عمران خان مذہب کارڈ کھیلنے لگے، کارکنوں کو گھر گھر جا کر ''تبلیغ'' کی ہدایت کردی

عمران خان مذہب کارڈ کھیلنے لگے، کارکنوں کو گھر گھر جا کر ''تبلیغ'' کی ہدایت کردی
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھر گھر جا کر تبلیغ کریں اور ان کو کلمہ طیبہ کا اصل مطلب سمجھائیں۔ جب میں آپ کو کال دوں تو آپ کی مکمل تیاری ہونی چاہیے، آپ نے ڈور ٹو ڈور جا کر تبلیغ کرنی ہے کیونکہ یہ جہاد ہے۔

عمران خان کا ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ کوئی اپنے دشمن پر بھی ایسا ظلم نہیں کرتا جو انہوں نے پرامن احتجاج کرنے والوں پر کیا، ہماری عورتوں اور بچوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہمارے کارکنوں کو شہید کیا۔

https://twitter.com/RehamKhan1/status/1537064115100860418?s=20&t=Bn8drHZN8X3UgvHJY4b-eQ

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کبھی ڈیزل مارچ ہوا تو کبھی ٹانگیں کانپیں مارچ لیکن ہم نے ان کو نہیں روکا لیکن ان کو عوام کے سمندر سے ڈر لگتا ہے جس سے ان کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی کہ رزق، عزت اور موت اللہ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہوئی ہے کبھی اپنے نظریے پر ان کے خوف سے سمجھوتہ نہ کریں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک حقیقی آزادی تحریک پاکستان کے بعد اتنی ہی اہم ہے کیونکہ ہم نے ان غلاموں سے نجات لینی ہے جنہوں نے ایک ترقی کرتے ہوئے ملک کو صرف دو ماہ میں معاشی طور پر بھی تباہ کر دیا ہے۔

https://twitter.com/PTIofficial/status/1537062850602143745?s=20&t=uOqDzI5ufzfoS_iTo7bl1w

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جو کبھی ادھر بھاگتا تھا کبھی ادھر، اب قوم کو پتہ چلا کہ اس کی ساری ترقی عوام کے پیسوں سے اشتہاروں پر ہے اور ان سب چوروں نے حکومت میں آکر خود کو این آر او 2 دیا، یہ اپنے کیسز ختم کرا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا اپنے کارکنوں سے کہنا تھا کہ میں آپ سے چاہتا ہوں کہ ڈور تو ڈور جا کر سیاست نہیں بلکہ تبلیغ کرنی ہے اور لوگوں کو لا اله الا الله کا مطلب سمجھنانا ہے۔ کیونکہ کلمہ تو سب پڑھ لیتے ہیں ان کو اس کا مطلب ہی پتہ نہیں ہوتا۔

https://twitter.com/PTIofficial/status/1537059035706404865?s=20&t=uOqDzI5ufzfoS_iTo7bl1w

ان کا کہنا تھا کہ لا اله الا الله کا مطلب ہے کہ اے اللہ تیرے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ لیکن جب ہم انسانوں کے سمانے خوف کے بتوں کے سامنے، پیسے کے بت کے سامنے، اور میں کے بت کے سامنے جھکتے ہیں تو وہ ہم سے بڑے غلط کام کرواتے ہیں۔