پی ٹی آئی حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث پیٹرول کی قیمت بڑھانا پڑیں، وزیراعظم

پی ٹی آئی حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث پیٹرول کی قیمت بڑھانا پڑیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اورپی ٹی آئی حکومت کے معاہدے کے باعث حکومت کے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کے متاثرہونے کا احساس ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے جومعاہدہ کیا اس کے تحت ہمارے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1537291884455788545

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اورآئی ایم ایف معاہدے سے متعلق قوم کوجلد اعتماد میں لیا جائے گا۔ ہم جلد معاشی مشکلات سے نکل آئیں گے۔ میں حیران ہوں جن لوگوں نے آئی ایم ایف سے اب تک کا سب سے بدترین معاہدہ کیا اورانتہائی برے معاشی فیصلے کئے ان میں سچ کا سامنا کرنے کی ہمت تھی۔قوم جس مشکل سے گزر رہی ہے ان حالات کے ذمے دار خود کو کیسے معصوم ظاہر کرسکتے ہیں۔ اس بارے میں تفصیلات جلد سامنے لائیں گے۔