یہاں وکلا بیٹھے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکن نہیں، وکیل بھی عمران خان پر برس پڑے

یہاں وکلا بیٹھے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکن نہیں، وکیل بھی عمران خان پر برس پڑے
اسلام آباد لائرز کنونشن کے دوران وکلا سابق وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے کارکن نہیں بلکہ وکیل ہیں۔

اسلام آباد بار کونسل کے رکن علیم عباسی نے عمران خان پر کئی سوالات اٹھا دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا ایک آئینی اور درست طریقہ تھا لیکن سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کس طرح قانون پر عملدرآمد نہ ہونے دیا ہمیں اس کا جواب دیں۔

https://twitter.com/JiyaEss/status/1537385076291514369?s=20&t=sDfFjcGHMTi_hXnuotURLA

علیم عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب بہت سارے سوالات اور آپ اور کی پالیسیوں کے حوالے سے اٹھائے جا رہے ہیں۔ اور اسے کرنے کا ہمیں حق حاصل ہے۔ ہم آپ سے سوال کرتے ہیں کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت کے قائد اور وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر رہتے ہوئے آپ نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں کیا کیا تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بارے میں آپ کا اپنا الگ بیانیہ تو ہو سکتا ہے لیکن یہ عین پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق تھی۔ لیکن آپ نے جس طرح سے اس سارے معاملے کو ہینڈل کیا، کیا وہ طریقہ کار درست تھا؟