این اے 240: ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشن پر حملہ، مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری

این اے 240: ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشن پر حملہ، مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری
الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشن پر حملہ کرنے پر پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے این اے 240 ضمنی الیکشن پر بریفنگ دی اور ہنگامہ آرائی کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق مختلف پولنگ سٹیشنز پر بیلٹ پیپرز چھیننے، عملے پر تشدد، اسلحہ لہرانے اور ووٹرز کو ڈرانے کے واقعات رونما ہوئے۔ الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کرچکا ہے۔

https://twitter.com/PSPPakistan/status/1537421813306777602?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1537421813306777602%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Ftribune.com.pk%2Fstory%2F2361850%2Fkarachi-by-poll-one-dead-several-injured-in-clashes-between-rival-political-parties

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این اے 240 ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے ہنگامہ آرائی سے متعلق الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے این اے 240 ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی چیف سیکرٹری اور آئی جی سے بھی رابطہ کیا۔

ای سی پی کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی حلقے میں امن وامان کی صورتحال یقینی بنانا صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی۔ آئی جی سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 250 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/etribune/status/1537426952251842561?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1537426952251842561%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Ftribune.com.pk%2Fstory%2F2361850%2Fkarachi-by-poll-one-dead-several-injured-in-clashes-between-rival-political-parties

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف الیکشن کمشنر کو ہر قسم کی معاونت اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 240 الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشن پر حملہ کرنے پر پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم پر صوبائی حکومت کارروائی کرنے کی مجاز ہے۔