آپ کی پریس کانفرنس میں صرف پسندیدہ صحافیوں کو بلایا جاتا ہے، صحافیوں کا عمران خان کو خط

آپ کی پریس کانفرنس میں صرف پسندیدہ صحافیوں کو بلایا جاتا ہے، صحافیوں کا عمران خان کو خط
پی ٹی آئی کی کوریج کرنے والے پندرہ سے زائد صحافیوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو ان کی جماعت کے رویے کے خلاف خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق عمران خان کی پریس کانفرنس اور پی ٹی آئی کوریج کے لئے صرف پسندیدہ صحافیوں کو بلایا جاتا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان سے سخت سوال پوچھنے والے اور تنقیدی سوچ رکھنے والے صحافیوں کو کوریج سے روکا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی میڈیا ٹیم کے رویے کے خلاف صحافی سراپا احتجاج ہے۔ اگر پسندیدہ اور سلیکڈڈ صحافیوں کو بلانا ہے تو ویڈیو پیغام کو پریس کانفرنس نہ کہا جائے۔

اگر پی ٹی آئی نے رویہ نہ بدلا تو مستقبل میں پی ٹی کے ایونٹس کی کوریج کا بائیکاٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرینگے۔

خط لکھنے والے صحافیوں کا موقف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو کور کرنے والے صحافیوں کی تعداد دو درجن سے زیادہ ہے مگر پریس کانفرنس میں تین سے چار مخصوص ٹی وی چینلز کے صحافیوں کو بلایا جاتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان کو سخت سوالات سننے کی عادت نہیں ہے۔