'نواز شریف کو راہداری ضمانت نہ ملی تو وہ گرفتار ہو سکتے ہیں'

'نواز شریف کو راہداری ضمانت نہ ملی تو وہ گرفتار ہو سکتے ہیں'
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہا اگر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو راہداری ضمانت نہ ملی تو ان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ بینظیر بھٹو کو بھی حفاظتی ضمانت ملی تھی۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملتی ہے تو پاکستان واپسی پر وی گرفتار نہیں ہوں گے۔

وزیر قانون نے کہا کہ نوازشریف کو سفری ضمانت نہیں ملتی تو انہیں سرنڈر کرنا پڑے گا، کوئی خود کو قانون کے حوالے کرنا چاہتا ہے تو عدالت کو راستہ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کے کیس میں جلد سماعت کی درخواست کا معاملہ کابینہ میں آسکتا ہے، مشرف نے اپیل کی ہے تو اس کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے، پرویز مشرف کی واپسی پر قانون اپنا راستہ اپنائے گا، وطن واپسی یلئے قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا کہ سپریم کورٹ کو پرویز مشرف کا کیس مقرر کر کے جلد سماعت کرنی چاہیے۔