• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 20, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

حکومت کا پیمرا قوانین میں ترامیم، ورکرز کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ کے حوالے سے قانون لانے کا فیصلہ

نیا دور by نیا دور
جون 22, 2022
in خبریں
7 0
0
حکومت کا پیمرا قوانین میں ترامیم، ورکرز کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ کے حوالے سے قانون لانے کا فیصلہ
38
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پیمرا قوانین میں ترمیم لا رہی ہے۔ 2019ء میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چینلز کی درجہ بندی کی گئی۔ سابق دور میں میڈیا ہائوسز کو جاری ہونے والے اشتہارات کو صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی سے منسلک نہیں کیا گیا۔ سابق دور میں صحافیوں کو اغوا اور ان پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے۔ ہمارے دور میں کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔ صحافیوں کے خلاف درج ایف آئی آرز پر متعلقہ آئی جیز کو بلا کر ان کا موقف سنا جائے۔

اے پی پی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سینیٹر فیصل جاوید نے کی جبکہ اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

RelatedPosts

آئی ایم ایف شرائط، کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

آل پارٹیز کانفرنس ایک بار پھر مؤخر

Load More

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیمرا کے حوالے سے ترمیم میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، ہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مشاورت سے ترامیم لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ترمیم ہوگی وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سابق دور میں تنخواہیں ادا نہ کرنے والے میڈیا ہائوسز کے اشتہارات بند نہیں کئے گئے اور نہ ہی انہیں صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی سے منسلک کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ورکرز کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ کے حوالے سے قانون لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2019ء میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چینلز کی درجہ بندی کی گئی۔ اس سے قبل اے، بی اور تھری کیٹیگری کے لحاظ سے اشتہارات جاری کئے جاتے تھے۔ اس درجہ بندی سے قبل پی آئی ڈی کا اشتہارات کا نظام بھی شفاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ چینلز کی درجہ بندی پروگرام اور وقت کے حساب سے کی گئی۔ اشتہارات کے اجرا میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔ کسی چینل کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں رکھا گیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے دور میں چینلز کی کیٹیگری تبدیلی کی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے۔ پچھلے چار سال صحافیوں، میڈیا ورکرز اور میڈیا ہائوسز کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سیاہ دور تھا۔ سابق دور میں اظہار رائے کی آزادی پر قدغنیں لگائی گئیں، صحافیوں کو اغواء کیا گیا، ان پر تشدد کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابصار عالم، اسد طور یا عرفان صدیقی ہوں، جس جس صحافی کے ساتھ ظلم ہوا میں ہر جگہ اس کے ساتھ کھڑی رہی۔ آزاد میڈیا حکومت کا احتساب کرتا ہے۔ میڈیا کی تنقید سے ہم نے ہمیشہ رہنمائی لی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے یہاں موجود تمام صحافیوں کو سنا، جن کے خلاف ایف آئی آرز ہوئی ہیں ان کو بھی سنا ہے، بہتر ہے کہ تمام متعلقہ آئی جیز کو بلا کر ان کا موقف بھی سنا جائے، جب تک ایف آئی آرز پر ان کا موقف نہیں آئے گا، معاملہ کلیئر نہیں ہوگا جس پر کمیٹی نے صحافیوں پر درج ایف آئی آرز سے متعلق آئی جیز کو آئندہ اجلاس میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں اجلاس میں وزارت اطلاعات کی جانب سے کمیٹی کو 2008ء سے 2013ئ، 2013ء سے 2018ء اور 2018ء سے 2022ء تک حکومت کی جانب سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو جاری کئے جانے والے اشتہارات پر خرچ ہونے والی رقم اور ادائیگیوں کے طریقہ کار کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کمیٹی کو وزارت اطلاعات کی طرف سے بتایا گیا کہ وزارت اطلاعات پانچ مرحلوں میں اشتہارات جاری کرتی ہے۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاقی سرکاری اداروں کی طرف سے اشتہارات کی منظوری کے بعد پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ادارے کی ضرورت کے مطابق اشتہارات جاری کرتا ہے۔ یہ اشتہارات پبلی کیشنز کو پی آئی ڈی سے براہ راست جاری کئے جاتے ہیں۔ حکومت اور وزارت اطلاعات کی طرف سے اشتہارات کے اجراء اور ادائیگیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2013ء کے بعد پاکستان کے 70 سال مکمل ہونے پر بھی اشتہارات جاری کئے گئے، 2013ء سے 2018ء تک وزارت کی طرف سے الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات دیئے گئے، 2018ء سے آئوٹ ڈور کمپین شروع کی گئی۔ 2013ء سے 2015ء تک آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بھی اشتہارات دیئے گئے۔

اجلاس میں اے آر وائی کے حوالے سے معاملہ پر چیئرمین پیمرا نے کمیٹی کو بتایا کہ اے آر وائی کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایت پر کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اے آر وائی کی پلیسمنٹ تبدیل نہیں کی گئی۔

اجلاس میں ریڈیو پاکستان راولپنڈی کی زمین سے مختلف درختوں کی کٹائی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر سیکریٹری اطلاعات نے بتایا کہ وزیر اطلاعات کی ہدایت پر درخت کاٹنے کے معاملہ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو آئندہ اجلاس میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی کو تمام صوبائی حکومتوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کیلئے پی ٹی وی کی کوریج کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Tags: contractsgovernmentMaryam AurangzebPEMRA lawssalariesپیمرا قوانینتنخواہیںصحافیکنٹریکٹمیڈیا ہائوسزوفاقی حکومت
Previous Post

کسٹم افسران کی خفیہ سرمایہ کاری کا نیٹ ورک قومی خزانے کے لئے خطرہ بن گیا

Next Post

ملتان میں آم کے باغات ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل ہونے سے برآمدات میں بڑا نقصان ہوا: کلاسرا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا۔ وہ اگلے الیکشن کے لئے بیانیہ...

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے غریب عوام کے لئے پیٹرولم مصنوعات کی قیموں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے...

Load More
Next Post
ملتان میں آم کے باغات ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل ہونے سے برآمدات میں بڑا نقصان ہوا: کلاسرا

ملتان میں آم کے باغات ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل ہونے سے برآمدات میں بڑا نقصان ہوا: کلاسرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In