منشیات کے عادی مزید 7 افراد میں HIV ایڈز کی تصدیق، علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

منشیات کے عادی مزید 7 افراد میں HIV ایڈز کی تصدیق، علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا
پشاور کے سرکاری بحالی مرکز میں زیرِ علاج مزید 7 نشے کے عادی افراد میں HIV ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے جن کو علاج کیلئے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے سرکاری بحالی مرکز میں گذشتہ دن 18 نشے کے عادی افراد گھروں سے لائے گئے جن میں سے 7 کے خون کے نمونوں میں HIV ایڈز کی تصدیق ہوئی۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایت پر تمام افراد کو اسلام آباد کے علاقے بہار کوہ میں قائم نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے تمام مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو ہدایات جاری کیں کہ پشاور میں رہ جانے 700 نشے کے عادی افراد کیلئے جلد سے جلد گنجائش پیدا کی جائے تاکہ ان کو بھی تحویل میں لئ کر ان کا علاج شروع کیا جا سکے۔