• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, جنوری 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

نعمان لنگڑیال نے پرویز الٰہی پر کروڑوں روپے کی رشوت دینے کی آفر کا الزام لگا دیا

نیا دور by نیا دور
جون 25, 2022
in خبریں
12 0
1
نعمان لنگڑیال نے پرویز الٰہی پر کروڑوں روپے کی رشوت دینے کی آفر کا الزام لگا دیا
14
SHARES
69
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی نعمان لنگڑیال نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی پر رشوت دینے کی آفر کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مجھے 10 کروڑ کی پیشکش کی اور کہا کہ دوبارہ عمران خان کیساتھ مل جائو۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نعمان لنگڑیال اب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 202 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

RelatedPosts

فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست منظور کر لی

Load More

تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے منحرف سابق رکن پنجاب اسمبلی نعمان لنگڑیال نے بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی نے عمران خان کا ساتھ دینے اور دوبارہ ان کی جماعت میں واپسی کے لئے مجھے 10 کروڑ روپے کی آفر کی تھی۔

یہ انکشاف انہوں نے چیچہ وطنی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھی محب وطن تھے جنہوں نے رقم کی پیش کش ٹھکرا دی۔ میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں جو مشکل وقت میں جہانگیر ترین کیساتھ کھڑے رہے۔

نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما کہتے ہیں کہ ہم نے ضمیر کا سودا کیا۔ میں صوبائی وزیر تھا لیکن پی ٹی آئی میں جرات نہیں تھی کہ مجھے اس سے نکال سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری وجاہت کے زرداری اور میرے بیٹوں پر الزامات انتہائی بیہودہ ہیں: چودھری شجاعت چھوٹے بھائی پر برس پڑے

دوسری جانب مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے چھوٹے بھائی چودھری وجاہت کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے الزم تراشی اور بیہودگی قرار دیدیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ میرے چھوٹے بھائی چودھری وجاہت حسین نے ہمارے گھر گجرات میں لوگوں سے چند باتیں کی ہیں۔ انہوں نے نیشنل لیول کے ایک بڑے لیڈر آصف علی زرداری کے متعلق الزام تراشی کی اور میرے بیٹوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ڈالر مانگے۔ اگر انہوں نے یہ باتیں کی ہیں تو یہ نہایت بیہودہ باتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹوں کی ایسی تربیت نہیں کی۔ میرے کہنے پر میرے بچے فی الحال خاموش ہیں۔ میں نے ان کو تلقین کی ہوئی ہے کہ ہمیشہ سچ بولنا اور وعدے کا پاس رکھنا ہے۔ میرے کہنے پر ہی اپوزیشن کے متفقہ امیدوار وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ ڈالا تھا، ہم نے کسی سے کوئی وزارت نہیں مانگی۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے خود آکر ہمیں مبارکباد دی تھی۔ چودھری وجاہت حسین نے یہ بھی کہا ہے کہ 30 جون تک اگر مسلم لیگ ن سے ہم نے اتحاد ختم نہ کیا تو وہ نئی جماعت بنا لیں گے۔ پاکستان میں پہلے بھی سینکڑوں پارٹیاں بنی ہوئی ہیں ایک اور بن جائے گی تو کیا فرق پڑے گا۔

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ چودھری وجاہت نے یہ بھی کہا کہ سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کر دیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ کے متعلق جو بیان دیا ہے وہ غیر اخلاقی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

مسلم لیگ ق کے لیڈر کے ٹویٹر اکائونٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چودھری وجاہت نےالزام لگایا ہے کہ میرے بیٹے مانگے تانگے کے وزیر بنےہوئے ہیں اور ان کا کوئی حلقہ نہیں ہے۔ میں ان باتوں کا جواب کسی وقت گجرات جا کر گجرات والوں کے سامنے دوں گا اور بتاؤں گا کہ کس کا کون سا حلقہ ہے۔

Tags: Briberynauman langrialpervaiz elahiPMLQPTIپی ٹی آئیچودھری پرویز الٰہیرشوتمسلم لیگ ق
Previous Post

سیاسی عدم استحکام اور پاکستان کی ترقی

Next Post

وزیر قانون نے عمران خان اور نیب گٹھ جوڑ کو معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دیدیا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘آصف زرداری نے عمران کی گرفتاری رکوا رکھی تھی، اب یہ دروازہ بھی بند ہو گیا’

‘آصف زرداری نے عمران کی گرفتاری رکوا رکھی تھی، اب یہ دروازہ بھی بند ہو گیا’

by نیا دور
جنوری 28, 2023
1

سوال پیدا ہوتا ہے کہ عمران خان کو اس وقت ہی آصف زرداری پر الزام لگانے کی کیوں سوجھی ہے، دراصل دو...

چترال؛ بکری کی لڑائی میں کلہاڑی کے وار سے خاتون قتل، ملزم گرفتار

چترال؛ بکری کی لڑائی میں کلہاڑی کے وار سے خاتون قتل، ملزم گرفتار

by گل حماد فاروقی
جنوری 28, 2023
0

چترال کے علاقے لوئر دیر میں بکری کے معاملے پر ہونے والی تکرار کے نتیجے میں خان بہادر نامی افغان مہاجر نے...

Load More
Next Post
وزیر قانون نے عمران خان اور نیب گٹھ جوڑ کو معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دیدیا

وزیر قانون نے عمران خان اور نیب گٹھ جوڑ کو معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دیدیا

Comments 1

  1. محمّد says:
    7 مہینے ago

    یہ تو ویسے ہی اسٹبلیشمنٹ کی جماعت ہے یہ انکے اشارے کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی یہ اسٹبلیشمنٹ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے حکموت پر بھی دباؤ رکھنا چاہتی ہے اور باقی جماتوں پر بھی ۔ملک کا کوئی نہیں سوچ رہا نہ میڈیا وھو اپنی ریٹنگ میں لگا ہوا ہے

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In