• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 1, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، جنرل فیض اور محسن داوڑ میں سخت سوال وجواب

عبداللہ مومند by عبداللہ مومند
جولائی 5, 2022
in خبریں
2k 20
0
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، جنرل فیض اور محسن داوڑ میں سخت سوال وجواب
2.3k
SHARES
11.1k
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے درمیان سخت سوال وجواب کا تبادلہ ہوا ہے۔

نیا دور میڈیا کو کئی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پارلیمانی فورم نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات جاری رکھنے کا متفقہ فیصلہ کر لیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی وزیراعظم کے احکامات پر تشکیل دی جائے گی جو مذاکراتی عمل کی ناصرف نگرانی کریگی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کوئی بھی فیصلہ کمیٹی کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

RelatedPosts

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی

جنوری میں دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ: پکس رپورٹ

Load More

قومی سلامتی کی کمیٹی کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بریفنگ دی۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ ٹی ٹی پی کی شرائط پر مذاکرات نہیں ہونگے بلکہ حکومت پاکستان کی شرائط پر ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کئے جائینگے۔ فوجی قیادت نے اپنے متفقہ پیغام میں واضح کیا کہ ٹی ٹی پی سے جاری مذاکرات میں پارلیمنٹ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرینگے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پابند سلاسل ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے حوالے سے دو ممبران نے سوال پوچھا کہ علی وزیر کو ذاتی عناد کی وجہ سے قید میں رکھا گیا، مگر اس سوال کے جواب میں فوجی قیادت مکمل خاموش رہی اور کوئی جواب نہیں دیا۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا طالبان مسلح واپسی کرکے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینگے؟ اس پر فوجی قیادت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں ان کی واپسی آئین اور قانون کے تحت ہوگی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران فوجی قیادت نے پہلی بار تصدیق کی کہ پاکستان آرمی کے کچھ افسران نے افغانستان جا کر ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کئے۔ فاٹا انضمام پر فوجی اور سیاسی قیادت نے متفقہ فیصلہ کیا کہ کسی صورت قبائلی اضلاع کا انضمام ختم نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ پارلیمان کو اعتماد میں نہ لے کر فوجی قیادت نے کس کی اجازت سے مذاکرات شروع کئے؟ پر جواب دیتے ہوئے فوجی قیادت نے کہا کہ ہم نے اعتماد بحال کرنے کے لئے ٹی ٹی پی سے ملاقاتیں کی لیکن مذاکراتی عمل باقاعدہ شروع نہیں ہوا اور مذاکرات پارلیمنٹ کی اجازت سے ہی شروع ہونگے۔

ممبران پارلیمان کی جانب سے فوجی قیادت سے جب سوال کیا گیا کہ کابل میں طالبان نے بندوق کے زور پر ایک ریاست پر قبضہ کیا تو پاکستان میں وہ کیسے پرامن رہینگے؟ اس سوال پر فوجی قیادت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب کچھ آئین اور قانون کے تحت ہوگا اور کسی کی مسلح واپسی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نیا دور میڈیا کو تین ذرائع نے تصدیق کی کہ ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کے سوالات پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کو کئی بار ٹوک دیا مگر کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل فیض حمید اور محسن داوڑ کے درمیان سخت سوال اور جواب کا تبادلہ ہوا جبکہ سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے بھی سخت سوالات کا فوجی قیادت کو سامنا رہا۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بطور مجموعی اتفاق پایا گیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ہونے چاہیں۔ یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات آئین پاکستان کے تحت ہونے چاہیں۔ مشتاق احمد نے کہا فوجی قیادت پر پارلیمان نے واضح کیا کہ فاٹا انضمام کی واپسی کسی صورت قبول نہیں ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ طالبان کو ہتھیار پھینکنا ہوں گے تب ہی بات چیت آگے چل سکے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کرے گی۔ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو آج کے اجلاس میں ہونا چاہیے تھا۔

Tags: General FaizMohsin DawarNational Security Committeepakistan armyTTPٹی ٹی پیجنرل فیض حمیدقومی سلامتی کمیٹیمحسن داوڑ
Previous Post

اس نظریاتی ریاست کی بقا کی ضمانت ایک محکمہ، باقی 22 کروڑ لاشیں

Next Post

سیٹھ عابد کی بیٹی – ایک ایسا سانحہ جس نے لاہور کے ایک طاقتور خاندان کا خاتمہ کر دیا۔

عبداللہ مومند

عبداللہ مومند

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔

Related Posts

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی

by نیا دور
فروری 1, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سیف نے لائیو پروگرام میں اینکر بینش سلیم سے بدزبانی کی اور غیر...

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت منظور

by نیا دور
فروری 1, 2023
0

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

Load More
Next Post
سیٹھ عابد کی بیٹی – ایک ایسا سانحہ جس نے لاہور کے ایک طاقتور خاندان کا خاتمہ کر دیا۔

سیٹھ عابد کی بیٹی - ایک ایسا سانحہ جس نے لاہور کے ایک طاقتور خاندان کا خاتمہ کر دیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In