• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

صدر مملکت کا صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار

نیا دور by نیا دور
جولائی 7, 2022
in خبریں
4 0
0
صدر مملکت کا صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صحافیوں کو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات معاشرے میں موجود عدم برداشت کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی ضمانت آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی منشور کے آرٹیکل 19 میں دی گئی ہے۔

RelatedPosts

اپنی اوقات اور آئینی حدود میں رہیں، رانا ثنا اللہ کا صدر مملکت کو مشورہ

ملک میں معاشی بحران کا ذمہ دار سیاسی انتشار ہے: وزیراعظم

Load More

صدر مملکت نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی جانی چاہیے کہ وہ صحافیوں اور میڈیا والوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی ساتھ سیاست دان بھی صحافیوں کو نامعلوم اور بددیانت عناصر کے عتاب سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ انہیں آئین کے آرٹیکل 46 کے تحت ان کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحی اقدامات سے آگاہ رکھیں۔

انہوں نے زور دیا کہ جمہوری ملک ہونے کے ناطے پاکستان میں دانشوروں اور صحافیوں پر ظلم و ستم کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ صدر نے اپنے خط میں لکھا کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 41 کے مطابق صدر کو تمام شہریوں کے لیے آزادی اظہار اور منصفانہ ٹرائل کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی کوشش کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں سے اس طرح کا منفی موازنہ کرنا ملک کو ترقی اور مثبت سمت میں لے جانے کے بجائے انتقامی کارروائیوں میں بد تری کا جواز بن جائے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اس بات پر زور دیا کہ گذشتہ حکومتوں کے اقدامات یا بے عملی کو اسی طرح کی غیر قانونی خلاف ورزیوں کو دہرانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور اس طرح کے اقدمات کا جواز پیش کرنے کے لیے سابقہ حکومت کے کردار کا مؤقف ناقابل قبول اور عذر لنگ ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آزادانہ رائے رکھنے والے میڈیا پرسنز کے خلاف دہشت کا راج ہے۔

صدر مملکت نے کہا ہے کہ معروف صحافیوں کے خلاف اٹھائے جانے والے حالیہ اقدامات سے عدلیہ کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ ایک دائرہ اختیار میں ریلیف فراہم کیا جاتا ہے تو دوسرے دائرہ اختیار میں ہراساں کرنے کی نیت سے مقدمات دائر کردیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اسی طرح لاہور میں کئی عینی شاہدین کی موجودگی میں کالم نگار ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے رش کے اوقات میں سڑک پر حملہ کیا، ان کی تذلیل کی اور زخمی کر دیا اور اسی طرح سمیع ابراہیم، ارشد شریف، صابر شاکر، معید پیرزادہ اور عمران ریاض خان کے خلاف متعدد ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ صحافی مطیع اللہ جان کو اسلام آباد کے مصروف علاقے سے دن دیہاڑے اغوا کیا گیا، اسد علی طور اور ابصار عالم کو نامعلوم افراد نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔

صدر نے صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی (سی پی جے) اور ایچ آر ڈبلیو کی رپورٹس کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں 1992 سے 2022 تک 96 صحافیوں کو قتل کیا گیا اور الزام لگایا گیا کہ پاکستان میں صحافیوں پر بغاوت اور غداری کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ریاست کے طاقتور عناصر کے خلاف اختلاف رائے اور تنقید کو دبانے کے لیے تشدد کے چند اہم واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر مملکت نے کراچی میں سماجی کارکن ناظم جوکھیو اور کے ٹی این اور روزنامہ کاوش کے صحافی عزیز میمن کا نام لیا، جنہیں ان کے آبائی شہر محراب پور، سندھ کے قریب ہی قتل کیا گیا۔

انہوں نے خط میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان فریڈم آف پریس انڈیکس 2022 میں 157ویں نمبر پر ہے جو بہت پست اور نچلی سطح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف)، ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو)، ایمنسٹی انٹرنیشنل (اے آئی) اور انٹرنیشنل کمیشن جیورسٹس (آئی سی جے) نے اپنی رپورٹس میں صحافیوں کو ہراساں کرنا، دھمکیاں دینا اور جسمانی تشدد کو مذکورہ انڈیکس میں پاکستان کی مایوس کن پوزیشن کی بنیادی وجوہات قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات معاشرے میں موجود عدم برداشت کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، اس طرح کے اقدامات نہ صرف دنیا کی نظروں میں آکر ہمارے ملک کی ساکھ، اس کے تشخص کو داغدار کرتے ہیں بلکہ ان کے جمہوریت کے مستقبل کے ساتھ اظہار رائے کی آزادی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

 

Tags: JournalistsMediaPresident Arif Alviviolent incidentsآزادی اظہار رائےپرتشدد واقعاتصحافیصدر مملکتمیڈیا
Previous Post

عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کی درخواست دیدی

Next Post

رانا ثناء اللہ کیساتھ زیادتی ہوئی، منشیات کا کیس نہیں بننا چاہیے تھا: فواد چودھری

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

by نیا دور
مارچ 25, 2023
0

اظہر مشوانی اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگ 'نیا دور' کے خلاف منظم مہم چلاتے رہے ہیں، ہم پر الزام لگاتے...

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

by حسن نقوی
مارچ 25, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی پنجاب اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے۔ پی ٹی...

Load More
Next Post
رانا ثناء اللہ کیساتھ زیادتی ہوئی، منشیات کا کیس نہیں بننا چاہیے تھا: فواد چودھری

رانا ثناء اللہ کیساتھ زیادتی ہوئی، منشیات کا کیس نہیں بننا چاہیے تھا: فواد چودھری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In