فیک اکاؤنٹ سے روسی صحافی بن کر عمران خان کے حق میں ٹوئیٹس، PTI پھر پکڑی گئی

فیک اکاؤنٹ سے روسی صحافی بن کر عمران خان کے حق میں ٹوئیٹس، PTI پھر پکڑی گئی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کے بیانیہ کو ترویج دینے کیلئے ایک اور جعلی اکائونٹ بن گیا۔ امریکی شہری کو روسی صحافی بنا کر ٹویٹس کی جانے لگیں۔ پی ٹی آئی کے بڑے بڑے رہنما ری ٹویٹس کرنے لگے۔

تفصیل کے مطابق ان دنوں ٹویٹر پر ڈیوس جیک مین کے نام سے ایک جعلی اکائونٹ بنایا گیا ہے جس سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے حق میں ٹویٹس کی جا رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کو علم نہیں تھا کہ جس شخص کی تصویر کو اس ٹویٹر اکائونٹ کیلئے استعمال کیا گیا ہے وہ کوئی روسی صحافی نہیں بلکہ ایک امریکی شہری ہے۔

https://twitter.com/desmukh/status/1545006939612090375?s=20&t=55ELpP6P7PBfJVn8VoDs9Q

ٹویٹر پر اس فیک اکائونٹ سے پی ٹی آئی کے حق میں ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ نے صدر جوبائیڈن کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جعلی اکائونٹ سے کی گئی اس ٹویٹ کو پی ٹی آئی اے کے بڑے بڑے نام جن میں شیریں مزاری اور قاسم خان سوری بھی شامل ہیں نے ری ٹویٹس کیا ہے۔

https://twitter.com/DavisJakman/status/1544346845073534976?s=20&t=m7dvu_ppIOFerpqXX0iKUw

یہ بات ذہن میں رہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پی ٹی آئی پاکستان کی وہ پہلی سیاسی پارٹی ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا بیانیہ ناصرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانیوں تک پہنچانے میں دوسری جماعتوں سے کہیں آگے رہی ہے۔ شاید اسی لئے کئی افراد طنز کرتے ہوئے اسے ’سوشل میڈیا پارٹی‘ بھی کہتے آئے ہیں۔

https://twitter.com/DavisJakman/status/1543661836704301058?s=20&t=m7dvu_ppIOFerpqXX0iKUw

پی ٹی آئی کی جانب سے جس شخص کو روسی صحافی بنا کر اس کا جعلی ٹویٹر اکائونٹ بنایا گیا ہے، اس کا تعلق امریکہ سے ہے اور اس کا نام ''ولیم ایچ کراؤس'' بتایا جا رہا ہے۔

ولیم ایچ کراؤس کی ویب سائٹ کا نام info@williamhkrause.info ہے جس میں ان کے حوالے سے تمام تفصیلات درج ہیں۔ یہ ویب سائٹ امریکہ میں رجسٹرڈ کی گئی ہے۔

https://twitter.com/DavisJakman/status/1541809278583033857?s=20&t=m7dvu_ppIOFerpqXX0iKUw