• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 8, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

سلیم صافی کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کے راز فاش کرنے کا اعلان، صرف 4 روز کی مہلت دیدی

نیا دور by نیا دور
جولائی 14, 2022
in خبریں
57 1
0
سلیم صافی کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کے راز فاش کرنے کا اعلان، صرف 4 روز کی مہلت دیدی
67
SHARES
321
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سینئر صحافی سلیم صافی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 4 روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کرائے کے لوگوں کیخلاف کارروائی نہ ہوئی اور میرے خلاف جھوٹی مہم بند نہ کی تو میں ان دونوں میاں بیوی کے راز فاش کردوں گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک طویل تحریر میں سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بہت سارے خفیہ راز موجود ہیں جنہیں آج تک انہوں نے اپنی پختون روایات کے پیش نظر بے نقاب نہیں کیا۔

RelatedPosts

‘پی ٹی آئی کو اب بھی اسٹیبلشمنٹ کے کسی حصے کی حمایت حاصل ہے’

‘آپ میں جیل جانے کی ہمت ہے؟’ ناراض شہری کے سوال نے حماد اظہر کو لاجواب کر دیا

Load More

ان کا کہنا تھا کہ جتنا ممکن ہو سکا میں 100 فیصد پی ٹی آئی کے نقش قدم پر نہیں چلوں گا اور ممکن حد تک اپنی خاندانی، مشرقی، اسلامی اور صحافتی اصولوں کا خیال رکھوں گا۔ اب آپ میاں بیوی (عمران خان اور بشریٰ بی بی) کی مرضی ہے کہ جو فیصلہ کرنا چاہیں کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی سال آپ لوگوں کو اپنے قول اور عمل سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اگر آپ لوگوں نے یہ میدان چن لیا اور اس کی لپیٹ میں آپ مذہب، ملک اور قومی مفاد کو بھی لے آئے ہیں تو پھر یوں ہی سہی اور میں بھی آپ لوگوں کی اصلیت سامنے لانے کے لیے بادل نخواستہ اس طرح چلا جاؤں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب حج سے واپس آ کر میں حج کی پابندیوں سے آزاد ہو گیا ہوں اور چار دن بعد میں وہ تفصیلات بیان کرنا شروع کر دوں گا جو میں ابھی تک صبر سے کام لے کر مشرقی اقدار کا پاس رکھتے ہوئے بیان نہیں کر سکتا تھا۔

بشری بی بی اور عمران خان کے نام : ایک ضروری اعلان pic.twitter.com/d28TeuI2h9

— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) July 13, 2022

سلیم صافی نے کہا کہ یہ دونوں یہ بھی جانتے ہیں کہ میں غریب اور فقیر ہو کر بھی دوستی بھی نمبر ون کرتا ہوں اور ٹکر بھی نمبر ون لیتا ہوں۔ اس طرح کے بے شرم چمچوں پر میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتا۔ حج کے دوران میں نے پاکستانی سیاست اور صحافت سے اپنے آپ کو مکمل طور پر دور رکھا۔ جس کے سبب میری زبان اور قلم کو حج کی وجہ سے تالے لگے ہوئے تھے۔

انہوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان چار دنوں میں انہوں نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی تو میں بھی ان قصوں کو منظر عام پر لانے پر مجبور ہو جاؤں گا جو مانیکا خاندان، ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے میں جادو ٹونے کے کردار اور اسی طرح کی بے تحاشا واقعات سے متعلق ہیں۔

معروف صحافی نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ میرے خلاف مہم چلانے والے خود چھینک بھی نہیں مار سکتے البتہ یہ الگ بات ہے کہ ہر روز بشریٰ بی بی اورعمران خان کی سرگرمیوں اور نت نئے ارادوں کی خفیہ رپورٹ یہ لوگ کہیں دو جگہوں پر بھجوا کر جان بخشی کراتے ہیں۔

سلیم صافی کہتے ہیں کہ اب میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے یہ ترجمان نہیں جانتے لیکن بشریٰ بیگم اور عمران خان جانتے ہیں کہ میں ان دونوں کے خاندانوں اور کرتوتوں کے بارے میں کیا کچھ جانتا ہوں لیکن اپنی روایات کی وجہ سے ان کو بیان کرنے سے قاصر تھا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اس بار بشریٰ بی بی اور عمران خان نے ان کرائے کے لوگوں کے ذریعے ٹویٹر پر میری جو کردار کشی کی ہے اس میں حج سے متعلق اسلامی شعائر کی بھی توہین کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں چاہتا تو اسے عمران خان کی طرح اسلامی ٹچ دے کر اور ایک کارڈ کے طور پر استعمال کر سکتا تھا لیکن میں اس دن سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جس دن دینی ٹچ دے کر عمران خان یا بشریٰ بی بی وغیرہ کی طرح سیاسی اور صحافتی مقاصد کے لیے استعمال کروں۔

ان کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی یہ بھی جانتے ہیں کہ سلیم وہ سب کچھ جانتا ہے جو یہ امریکہ اور برطانیہ سے خاص مقصد کیلئے آئے ہوئے یہ کرائے کے لوگ بھی نہیں جانتے ہیں۔

 

Tags: Bushra BibiImran KhanPTIبشریٰ بی بیپی ٹی آئیراز فاشسلیم صافیعمران خان
Previous Post

پاکستان میں بچوں اور عورتوں پر تشدد کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ

Next Post

عمران خان ودیگر کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘پی ٹی آئی کو اب بھی اسٹیبلشمنٹ کے کسی حصے کی حمایت حاصل ہے’

‘پی ٹی آئی کو اب بھی اسٹیبلشمنٹ کے کسی حصے کی حمایت حاصل ہے’

by نیا دور
فروری 8, 2023
0

تحریک انصاف استعفے منظور کروانے کے لیے سپریم کورٹ تک گئے تھے اور اب لاہور ہائی کورٹ چلے گئے ہیں کہ یہ...

نثار صفدر، خالد چودھری ترقی پسند سماج چاہتے تھے؛ امتیاز عالم

نثار صفدر، خالد چودھری ترقی پسند سماج چاہتے تھے؛ امتیاز عالم

by نیا دور
فروری 8, 2023
0

انجمن ترقی پسند مصنفین لاہور کے زیر اہتمام بائیں بازو کے سینیئر رہنما نثار صفدر اور ترقی پسند صحافی خالد چودھری کی...

Load More
Next Post
عمران خان ودیگر کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

عمران خان ودیگر کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 8, 2023
2

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
1

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In