سیاسی جماعت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں، فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

سیاسی جماعت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں، فول پروف سیکیورٹی مانگ لی
ایک سیاسی جماعت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد انہوں نے وفاقی حکومت سے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی ہے۔

تفصیل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما مجھے اور میرے خاندان کو مسلسل دھمکا رہے ہیں، اس لئے وفاقی حکومت فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے۔

چیف الیکشن کمشنر نے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہمیں قانون کے مطابق مکمل تحفظ فراہم کرے، اور اسلام اباد اور لاہوررہائش گاہ پر سیکورٹی دی جائے۔

سکندر سلطان راجا نے موقف پیش کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست کی ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما مجھے اور میری فیملی کو متواتردھمکا رہے ہیں، مجھے اور میری فیملی کومکمل سیکورٹی دی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجا کو سیاسی جماعت کی جانب سے دھمکیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد انہوں نے وفاقی حکومت سے فول پروف سیکیورٹی کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعت کی دھمکیوں کے حوالے سے وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا ہے۔