• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, جنوری 28, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

زیارت میں لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں مارے جانے کی تحقیقات کرائی جائے: اختر مینگل

نیا دور by نیا دور
جولائی 20, 2022
in خبریں
8 0
0
زیارت میں لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں مارے جانے کی تحقیقات کرائی جائے: اختر مینگل
45
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیارت میں لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں مارے جانے کی تحقیقات کرائیں۔ انہوں نے واقعہ پر اعلیٰ جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی ایم) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ زیارت میں 9 افراد کی موت کی اصل وجوہات جاننے کے لئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ 9 میں سے 5 افراد پہلے سے گرفتار تھے، انہیں مار کر لاشیں گرائی گئیں۔

RelatedPosts

سندھ بلدیاتی انتخابات ؛ جی ایچ کیو کی فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے معذرت

لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا، آئی ایس پی آر کی تصدیق

Load More

میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار اختر مینگل نے لاہور میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم سے زیارت واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دعویٰ کیا گیا کہ وہاں پر ایک مقابلہ ہوا ہے۔

سردار اختر مینگل کا الزام تھا کہ مارے جانے والوں میں 5 افراد پہلے سے سرکار کی حراست میں تھے۔ اس کا ثبوت ہمارے پاس موجود ہے کہ کس آدمی کو کب، کس دن، کہاں سے اٹھایا گیا تھا۔ اور پھر اس کو رپورٹ کیا گیا باقاعدہ اور ان کے لواحقین مسنگ پرسنز کے کیمپ میں بیٹھے ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ 12 جولائی کو زیارت میں پاک فوج لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو ان کے چچازاد بھائی سمیت اغوا کرکے شہید کردیا گیا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے اس افسوسناک واقعہ کے بعد آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 9 اراکین کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔

یہ لاش بولے گا اور خود گواہی دیگا اپنی بے گناہی کا، تم نے خود کو کہیں کا نہ چھوڑا، مرگیا یا مارا گیا ڈر گیا یا ڈرایا گیا۔مورخہ7/10/21 کو ظہیر کو ایئر پورٹ روڈ سے اٹھا گیا جس کی ایف ائ ار نمبر 368/21 زرغون أباد تھانے میں کاٹی گئ اس بابت ایک سی پی نمبر 1072/22 عظمی کے نام سے pic.twitter.com/FEWUEmHD4Z

— Imran Baloch (@imranbaloch1) July 19, 2022

انڈیپینڈنٹ اردو میں شائع خبر کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی لاشیں شناخت کے لئے 17 جولائی کو کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کی گئیں۔ ان میں سے 5 کی شناخت لواحقین نے کر لی ہیں۔ تاہم لواحقین نے اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ 5 افراد لاپتہ تھے، جن کے کوائف ان کے پاس درج تھے۔

ان میں سے ایک شہزاد بلوچ کے اہلخانہ نے گذشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں کہا تھا کہ شہزاد کو 4 جون 2022ء کو کوئٹہ سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کا مقدمہ درج کرانے کے لئے متعلقہ تھانوں میں گئے لیکن رپورٹ درج نہیں کی گئی۔

دوسری جانب وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ زیارت واقعے میں سکیورٹی فورسز نے جن لوگوں کو مارا وہ پہلے سے لاپتہ تھے۔ اگر یہ لوگ مجرم تھے تو ان کو عدالت کے ذریعے سزا دی جاتی تو انہیں اعتراض نہیں ہوتا۔ لیکن ان کو پہلے لاپتہ کرکے زندانوں میں رکھنا اور بعد میں مارنے کا دعویٰ کرنا انسانیت سوز ظلم ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے دعویٰ کیا کہ زیارت آپریشن میں مارے جانے والے شمس ساتکزئی 5 سال قبل، شہزاد بلوچ کو رواں سال 4 جون۔ ظہیرالدین کو 7 اکتوبر، 2021، ڈاکٹر مختیار کو 4 جون اور سالم بخش کو 18 جولائی 2022 کو کوئٹہ جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اٹھایا تھا۔

Tags: BLAfake encounterSardar Akhtar MengalZiaratبی ایل اےجعلی مقابلہزیارتسردار اختر مینگل
Previous Post

قائم مقام چیئرمین اور ڈی جی نیب لاہور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش، سخت جملوں کا تبادلہ

Next Post

پی ٹی آئی اراکین کو 40، 40 کروڑ میں خریدا جا رہا ہے: فواد چودھری کا الزام

نیا دور

نیا دور

Related Posts

فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

by نیا دور
جنوری 28, 2023
0

اسلام آبا پولیس کی جانب سے شہر کی مقامی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری کا جسمانی...

طلبہ یونینز کی بحالی کے لئے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا لانگ مارچ کا اعلان

طلبہ یونینز کی بحالی کے لئے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا لانگ مارچ کا اعلان

by نیا دور
جنوری 27, 2023
0

قانون قدرت ہے کہ کوئی شجر تب تک نہ تو سایہ دے سکتا ہے نہ ثمر جب تک اس کی جڑیں مضبوط...

Load More
Next Post
پی ٹی آئی اراکین کو 40، 40 کروڑ میں خریدا جا رہا ہے: فواد چودھری کا الزام

پی ٹی آئی اراکین کو 40، 40 کروڑ میں خریدا جا رہا ہے: فواد چودھری کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In