میں بھی ہار گیا، عمران خان بھی ہار گئے، زرداری جیت گئے: چودھری مونس الٰہی

میں بھی ہار گیا، عمران خان بھی ہار گئے، زرداری جیت گئے: چودھری مونس الٰہی
مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ میں بھی ہار گیا، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی ہار گئے، لیکن ہم سے آصف زرداری جیت گئے ہیں۔ میں نے ماموں کے پاس بیان ریکارڈ کرانے گیا تھا لیکن انہوں نے صاف انکار کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت  نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی عمران خان کے امیدوار کو جیتنے نہیں دوں گا۔ ہم ان کا کوئی ویڈیو بیان ریکارڈ نہیں کر سکے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں مونس الٰہی نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت کا کھیل ختم ہو چکا ہے کیونکہ ان کے پاس فتح کے لیے ارکان اسمبلی کی درکار تعداد موجود ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن اور ان کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا منصب حمزہ شہباز کا ملے گا، جب کہ دوسری جانب تحریک انصاف اور ق لیگ کو واضح برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلفونک رابطہ کیا، جس کے بعد آصف زرداری نواز شریف کا پیغام لے کر ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے گھر پہنچے تھے۔