آرمی چیف کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، سیکیورٹی صورتحال پر غور

آرمی چیف کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، سیکیورٹی صورتحال پر غور
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سرحدوں اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اجلاس میں سیکورٹی ایشوز کا جامع جائزہ لیا گیا۔

شرکا نے ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے ملک میں سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کے مشکلات کو کم کرنے کے لئے امدادی کارروائیوں کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف نے انسداد دہشتگردی آپریشن میں کامیابیوں کوسراہا۔