عمران خان کا خط حلال، چوہدری شجاعت کا خط حرام، یہ کیسا انصاف ہے، مریم اورنگزیب

عمران خان کا خط حلال، چوہدری شجاعت کا خط حرام، یہ کیسا انصاف ہے، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا خط حلال، چودھری شجاعت کا حرام، یہ کیسا انصاف ہے؟

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں ؟ سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں ؟ عمران خان اور چودھری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں ؟

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں سوال کیا کہ اگر آئین شکن عمران خان کے خط پر 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گنا گیا تو چودھری شجاعت کے خط پر کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ 3 اپریل کو عمران خان کے بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح اور 22 جولائی کو چودھری شجاعت کے بھی بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح میں فرق کیوں ؟ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال اور چودھری شجاعت کی چٹھی حرام ہے ۔ مسئلہ اب پنجاب میں کسی کی حکومت کا نہیں، مسئلہ اب آئین اور انصاف کا ہے۔