'حقیقی آزادی کیلئے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن یاد رکھے جائیں گے' سوشل میڈیا پر ملک ریاض کے جہاز کے چرچے

'حقیقی آزادی کیلئے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن یاد رکھے جائیں گے' سوشل میڈیا پر ملک ریاض کے جہاز کے چرچے
حقیقی آزادی کیلئے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض یاد رکھے جائیں گے' سوشل میڈیا پر ملک ریاض کے جہاز کے بھی خوب چرچے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن والے جہاز میں خصوصی پرواز کے ذریعے حلف اٹھانے اسلام آباد کا سفر کیا،

ملک ریاض کی ملکیت جہاز میں پرویز الہی سمیت 12 مسافر اور عملے کے تین اراکین شامل تھے۔

پرویز الہی کے ہمراہ سفر کرنے والے مسافروں میں وجاہت ، اظہر ، فاروق ، حنیف ، سلیم ، زین ، محمود ، مراد ، راشد ، اقبال اور عظیم شامل تھے جہاز کے پائلٹ کیپٹن عدنان اور کیپٹن زعیم جبکہ کیبن کریو ممبر اریبہ فلائٹ میں موجود تھی۔

ملک ریاض کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کو حلف اٹھانے کیلئے جہاز دینے پر سوشل میڈیا پر ملک ریاض کے چرچے بھی خوب جاری ہیں۔

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ حقیقی آزادی کے لیے بحریہ ٹاون اور ملک ریاض کے جہاز اور زمینیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئ۔۔

https://twitter.com/Wabbasi007/status/1552168943384772608

صحافی طلعت حسین نے لکھا کہ "چوہدری پرویز الہی کی ملک صاب کے جہاز پر دبنگ آمد و رخصتی۔ اب دیکھتے ہیں گوگی کو کون ہاتھ لگاتا ہے۔ وڈے آۓ احتساب دے مامے۔

جنے پنگا لیا ریاض نال
انیں روٹی کھائی پیاز نال"

https://twitter.com/TalatHussain12/status/1552191082418651136

ایکسپوز پروپیگنڈا نے لکھا کہ "تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کے رہنماوں اور وزیراعلٰی پرویز الہی نے مشہور لینڈ گریبر ملک ریاض کا جہاز استعمال کیا۔ یاد رہے حال ہی میں غیرقانونی زمین ٹرانسفر اور ہیروں کی لیں دین پر ملک ریاض فرح خان اور بشری مانیکا کا اسکینڈل بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔"

https://twitter.com/EPropoganda1/status/1552188953960267777

https://twitter.com/TahirImran/status/1552021740133535744

https://twitter.com/rumpoptarts/status/1552023559228100608