وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی نکاح کیلئے ختم نبوتﷺ پر ایمان والا فارم استعمال کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی نکاح کیلئے ختم نبوتﷺ پر ایمان والا فارم استعمال کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے نکاح کے لیے ختم نبوتﷺ پر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

پرویز الٰہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوتؐ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوتؐ کے حلف نامے والے نئے فارم دیےجائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نکاح نامہ میں ختم نبوتؐ پر ایمان کاحلف شامل ہونے پرقوم کو مبارکباد دیتا ہوں، نکاح رجسٹراروں کو نئے فارم نہ دینے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی اور نئے فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ عثمان بزدار کی گزشتہ پنجاب حکومت نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف لازمی قرار دے دیا تھا۔

گذشتہ برس 27 اکتوبر کو صوبائی اسمبلی نے متفقہ طور پر یہ قرار داد منظور کی تھی کہ ختم نبوت سے متعلق جیسا حلف نامہ پاسپورٹ اور نادرا شناختی کارڈ میں درج ہے ویسا ہی حلف نامہ نکاح فارم میں لازمی قرار دیا جائے۔