عمران خان کا ہیک آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ، گھنٹوں بعد ریکور

عمران خان کا ہیک آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ، گھنٹوں بعد ریکور
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ اس اکاؤنٹ میں سابق وزیراعظم کے تقریباً 7.4 ملین فالورز ہیں۔

عمران خان کے آفیشل انسٹاگرام کو ہیک کرکے اس پر ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی ٹویٹ کا سکرین شاٹ لگا دیا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے پی ٹی آئی نے کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا تھا۔



خیال رہے کہ ایک ہفتے میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کسی اہم رہنما کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ تاہم کئی گھنٹوں کے بعد اکاؤنٹ ریکور کیا گیا تھا۔