• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, فروری 9, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘آرمی چیف کی فون کال، ایمن الظواہری کی ہلاکت کی وجہ سے ڈالر کی قیمت گری’

یہ ساری چیزیں ملا کر درآمدکندگان نے فیصلہ کیا کہ اب یہی موقع ہے کہ ایکپسورٹس پروسیڈز واپس لے آئیں۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ جب ایسی صورتحال ہوتی ہے تو چھوٹے سرمایہ کاروں کی نظریں بڑوں پر ہوتی ہیں۔ پھر دیکھا دیکھی بھیڑ چال چلنا شروع ہو جاتی ہے۔ یہی کچھ گذشتہ روز ہوا۔ پاکستان میں ایک دم ڈالر آنے سے آئوٹ فلو کم ہوا۔

نیا دور by نیا دور
اگست 3, 2022
in خبریں
30 0
0
35
SHARES
167
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

معاشی تجزیہ نگار خرم حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکا کو ٹیلی فون کال اور القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ڈرون حملے میں ہلاکت سے ہمارے سرمایہ کاروں کو لگا کہ کوئی معاملہ طے پا چکا ہے۔ پاکستان نے ایک ایک بار پھر اپنا جیو پولیٹیکل کارڈ کھیل کر فوائد حاصل کر لئے ہیں۔

یہ بات انہوں نے نیا دور ٹی وی کے پروگرام ”خبر سے آگے” میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہی۔ خرم حسین نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ نیچرل لیول پر نہیں تھا، اس نے بالاخر گرنا ہی تھا۔ ہوا یہ ہے کہ جولائی کے مہینے میں پاکستانی کرنسی روپے کے اوپر بہت زیادہ دبائو آیا۔ کیونکہ پاکستان کے ذمہ بہت زیادہ قرض واجب الادا تھا۔ تیل کی مد میں لگ بھگ ایک اعشاریہ 7 ارب کی ادائیگیاں تھیں جو حکومت نے کرنی تھیں۔ آئل کمپینوں نے ان پیمنٹس کو کلیئر کرنے کیلئے تمام ایل سیز کو روکا۔ اس کے علاوہ امپورٹڈ اشیاء پر عائد پابندی کو بڑھایا گیا۔ یہ طریقہ اختیار کرکے ان آئل پیمنٹس کو جولائی کے مہینے میں ادا کیا گیا۔

RelatedPosts

‘پی ٹی آئی کو اب بھی اسٹیبلشمنٹ کے کسی حصے کی حمایت حاصل ہے’

‘حکومت کی تیاری اچھی ہے، بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا’

Load More

خرم حسین کا کہنا تھا کہ جب جولائی کے مہینے میں آخری پیمنٹ ہوگئی تو اس کے بعد سے پریشر ایک دم سے اترنا شروع ہوا۔ کیونکہ پاکستانی کرنسی پر سب سے بڑا جو پریشر آتا ہے وہ تیل کی ادائیگیوں کی وجہ سے ہی آتا ہے۔ تو یہ والا پریشر ہٹا تو اسی ٹائم میں جب روپے کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہوا تو ہمارے امپورٹرز دیکھ رہے تھے کہ ہم اپنے ایکپسورٹس پروسیڈز واپس کب لائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس قانون کے مطابق 120 دن کا وقت ہوتا ہے۔ وہ انتظار کررہے تھے کہ یہ لیول اپنی اونچائی پر پہنچے تو پھر اس کو واپس لایا جائے تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن کیونکہ یہ نارمل صورتحال نہیں تھی، اس لئے تمام سرمایہ کار اپنا پیسہ روک کر بیٹھے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ درمیان میں ایک دو واقعات بھی رونما ہوئے۔ پہلی چیز تو یہ کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ایک دم یہ بیان جاری کر دیا گیا کہ تمام کنڈیشنز اور شرائط کو پاکستان کی جانب سے پورا کر دیا گیا ہے۔ تاہم 4.2 ارب ڈالر کا خلا اگر پورا کر لیا گیا تو یہ کیس ایگزیکٹو بورڈ کے پاس لے جایا جائے گا اور اس کے بعد پاکستان کو رقم کی ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔

خرم حسین نے کہا کہ دوسری چیز جس نے اس سارے معاملے کو سیاسی رنگ دیا، وہ یہ تھا کہ خبر چلی کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی حکام کو فون کرکے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو رقم کی ادائیگی کیلئے آئی ایم ایف پر دبائو ڈالیں۔ اسی فون کی خبر کے چند روز بعد ہمیں پتا چلتا ہے کہ ایک امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری مارے گئے ہیں۔ لوگوں کو ان دو واقعات سے لگا کہ شاید کسی قسم کا ارینجمنٹ ہو گیا ہے۔ اور پاکستان نے اپنا اولڈ جیو پولیٹیکل کارڈ کھیل کر اپنے لئے فوائد حاصل کر لئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ساری چیزیں ملا کر درآمدکندگان نے فیصلہ کیا کہ اب یہی موقع ہے کہ ایکپسورٹس پروسیڈز واپس لے آئیں۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ جب ایسی صورتحال ہوتی ہے تو چھوٹے سرمایہ کاروں کی نظریں بڑوں پر ہوتی ہیں۔ پھر دیکھا دیکھی بھیڑ چال چلنا شروع ہو جاتی ہے۔ یہی کچھ گذشتہ روز ہوا۔ پاکستان میں ایک دم ڈالر آنے سے آئوٹ فلو کم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ آگے جا کر ڈالر کی قدر بڑھے گی یا اس میں مزید کمی آئے گی؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ایک چیز نظر میں رکھ لی جائے کہ پاکستان کے پاس پاکستان میں تاریخ کے بلند ترین ڈیزل اور پیٹرول کے سٹاکس موجود ہیں۔ اس لئے رواں ماہ اگست کے مہینے میں مشکل ہے کہ اور کوئی امپورٹس ملک میں آئیں گی۔

خرم حسین کا کہنا تھا کہ مجھے اب پاکستانی روپے پر مزید کوئی پریشر آنے کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔ رواں ماہ اگست کے اختتام تک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام ہونا ہے۔ جو پاکستان جولائی کے مہینے میں ڈیفالٹ کی جانب جا رہا تھا، وہ اب سلسلہ اب رک رہا ہے۔ ملک اب بہتری کی جانب جانا دکھائی دے رہا ہے۔

 

Tags: Ayman al-ZawahiriCOASDollareconomyGen BajwaIMFpakistanRupeeآئی ایم ایفآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہایمن الظواہریپاکستانمعیشت
Previous Post

برطانوی محاصرہِ ملتان: بالآخر قلعہ کُہنہ ملتان کے پاؤں اُکھڑ گئے

Next Post

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کردیا گیا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘پی ٹی آئی کو اب بھی اسٹیبلشمنٹ کے کسی حصے کی حمایت حاصل ہے’

‘پی ٹی آئی کو اب بھی اسٹیبلشمنٹ کے کسی حصے کی حمایت حاصل ہے’

by نیا دور
فروری 8, 2023
0

تحریک انصاف استعفے منظور کروانے کے لیے سپریم کورٹ تک گئے تھے اور اب لاہور ہائی کورٹ چلے گئے ہیں کہ یہ...

نثار صفدر، خالد چودھری ترقی پسند سماج چاہتے تھے؛ امتیاز عالم

نثار صفدر، خالد چودھری ترقی پسند سماج چاہتے تھے؛ امتیاز عالم

by نیا دور
فروری 8, 2023
0

انجمن ترقی پسند مصنفین لاہور کے زیر اہتمام بائیں بازو کے سینیئر رہنما نثار صفدر اور ترقی پسند صحافی خالد چودھری کی...

Load More
Next Post
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کردیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کردیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 8, 2023
2

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
1

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In