امریکی سفیر نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو 36 ایمبولینسز کا تحفہ دیا جسے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے وصول کیا۔
تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو گاڑیاں حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی شرکت کی۔
محکمہ صحت پشاور کے مطابق امریکی سفیر نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا کو 36 گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں۔
یہ گاڑیاں اضلاع کی سطح پر مختلف بیماریوں کی روک تھام کے لیے استعمال میں لائی جائیں گی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کے لیے بھی امریکہ نے پاکستان کی امداد کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات ہیں، امریکہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
Amb Blome met with KP Chief Minister Mahmood Khan today to discuss U.S. cooperation with Pakistan on economics development, commerce, educational partnerships, and investments that have helped the region and its people. #PakUSat75 #AmbBlome pic.twitter.com/tvQb1POM19
— US ConsulatePeshawar (@USCGPeshawar) August 4, 2022
تقریب میں وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
Today the “US conspiracy” as claimed by Imran reached KP. Had a cordial meeting with KP Chief Minister and handed over car keys of 36 cars for the health sector in the gracious company of Mr Jhagra. pic.twitter.com/J395Fy9ttp
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) August 4, 2022
اس سے قبل امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر خزانہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیراعلٰی نے صوبے کے پہلے دورے پر امریکی سفیر کو خوش آمدید کہا۔
انہوں نے مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون اور اشتراک کار پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ ’صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘
روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اجازت سے ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاکستان میں متعین امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی۔ محمود خان کی خواہش پر ہونے والی اس ملاقات سے تحریک انصاف کے امریکی سازش کے بیانیے کا کھوکھلا پن ظاہر ہوگیا ہے۔