پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیکرٹری ارسلان خالد کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنا دیا گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیکرٹری ارسلان خالد کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنا دیا گیا
تحریک انصاف کے سیکرٹری سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی برائے انفارمیشن لگا دیا گیا۔

گورنمنٹ آف پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر ارسلان خالد کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی برائے انفارمیشن لگایا گیا۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر ارسلان خالد کو وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کے عہدے کی تنخواہ، مراعات اور الاؤنسز دئیے جائیں گے۔



خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کے درمیان ایک آڈیو لیک ہوئی تھی، آڈیو میں وہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کو مخالفین کے خلاف بیانیہ بنانے اور انہیں غدار ثابت کرنےکی مہم چلانے کی ہدایات دے رہی ہیں۔'