بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ، میڈیا پر چہ مگوئیاں

بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ، میڈیا پر چہ مگوئیاں
بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اور یہاں سے 12 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق چارٹر طیارہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی ائیرپورٹ پہنچا تھا۔ بھارتی شہر حیدر آباد دکن سے آنے والا چارٹر طیارہ کراچی ائیرپورٹ سے مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوا۔

https://twitter.com/NKMalazai/status/1559144682835288065?s=20&t=2LZBWXnk2qJ-U0nk_wUDVQ

ذرائع ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق یہ چارٹر طیارہ گلوبل بمبارڈیئر G5 تھا۔ بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے نے دوپہر 12:10 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تھا۔ 12 مسافروں میں دو غیر ملکی مسافر بھی سوار ہوئے۔

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والا طیارہ نہ تو بھارتی تھا اور نہ ہی خصوصی۔ چارٹرڈ طیارہ برطانیہ کے جزائر مارشل میں رجسٹرڈ ہے۔ طیارہ حیدر آباد دکن سے آیا اور 12 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوا۔