عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری

عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ودیگر رہنمائوں جن میں اسد عمر اور فواد چودھری شامل ہیں کو توہین الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تینوں سیاستدانوں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کوچار، چار صفحات پر مشتمل نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ یہ نوٹسز پی ٹی آئی رہنمائوں کی مختلف تقاریر میں غیر پارلیمانی زبان اور الزامات پر جاری کئے گئے ہیں۔

ان میں عمران خان کی 18، 21، 27 جولائی، 4 اور 10 اگست کی تقاریر کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان نے مختلف جلسوں ، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرپر الزمات عائد کیے تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری اور اسد عمر نے بھی الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر عائد کیے تھے۔