قدرتی آفات آتی رہتی ہیں، سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں گی، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

قدرتی آفات آتی رہتی ہیں، سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں گی، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف اللہ نے کہا ہے کہ قدرتی آفات زندگی کا حصہ ہیں، وہ آتی رہتی ہیں تاہم اس وقت ملک میں انقلاب کی جانب قدم بڑھ رہا ہے اس لئے سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈان نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے جب میزبان عادل شاہزیب نے ترجمان کے پی سے پوچھا کہ کیا بہتر نہیں ہوگا کہ پی ٹی آئی سیلاب کی وجہ سے اپنا پرسوں والا جسلہ ملتوی کر دے کیونکہ پیغام اچھا نہیں جائیگا کہ ایک طرف پختونخوا میں یہ ہورہا ہے اور دوسری جانب وہ جلسے کر رہے ہیں۔

اس پر جواب دیتے ہوئے ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف اللہ نے کہا کہ جہاں تک قدرتی آفات اور ان مسائل کا تعلق ہے یہ زندگی کا حصہ ہے، یہ تو چلتے رہیں گے، ہماری حکومت کی کو ان معاملات کو حل کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ ہم الرٹ ہیں اور کام کر رہے اور جتنا بھی ہو سکے اپنی عوام کو ریلیف پہنچا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ روٹین کی سیاسی سرگرمی نہیں ہے بلکہ انقلاب کی جانب ایک قدم ہے۔

میزبان عادل شاہزیب نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ میرا پوائنٹ یہ ہے کہ کیا یہ انقلاب دو تین دن ڈیلے نہیں ہوسکتا؟ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اس کو 2،3 دن ڈیلے کر بھی دیں تو ہماری کاروائی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ نہ بعد میں پڑے گا اور نہ اب پڑے گا۔ اس لئے سیلاب کا سیاسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

https://twitter.com/adilshahzeb/status/1563062471489114112