خیبرپختونخوا حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر عمل سے انکار

خیبرپختونخوا حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر عمل سے انکار


خیبرپختونخوا حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔


کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پر سرپلس بجٹ نہیں چھوڑ سکتے۔

اس حوالے سے  وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایم او یو پر دستخط کا فیصلہ عظیم تر قومی مفاد میں کیا تھا، وفاقی حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ مجموعی طور پر 100 ارب روپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔

بشکریہ جنگ