سیاست بعد میں، اس وقت سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدام کرنا ہوگا: نواز شریف

سیاست بعد میں، اس وقت سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدام کرنا ہوگا: نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہےکہ سیاست انتظارکرسکتی ہے، اس وقت سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہرممکن اقدام کرنا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ پاکستان اور بیرون ملک مقیم ن لیگی ارکان، ورکرز سیلاب زدگان کی مدد کیلئے توانائیاں مختص کردیں۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ورکرز اور لیڈران جو پاکستان یا بیرونِ ملک مقیم ہیں اپنی تمام تر توانائی سیلاب زدگان کی مدد کے لئیے مختص کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست انتظار کرسکتی ہے، اس وقت ہماری اولین ترجیح مشکلات میں گھرے ہمارے بہن بھائی ہیں، جن کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہمیں ہر ممکن اقدام کرنا ہوگا۔

https://twitter.com/NawazSharifMNS/status/1563497696106668032?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1563497696106668032%7Ctwgr%5E68b4c3aa543fc8ce7a3d21525b3647cfa1028275%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F297477-

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آج دورہ سجاول میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سجاول کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہونے والے امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی چیف سیکرٹری سندھ اور ڈائریکٹر جنرل این ڈی ایم اے نے وزیر اعظم اوروزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔ بریفنگ کے مطابق سیلاب سے فصلیں بڑی سطح پر تباہ ہوئی ہیں سیلاب سے کئی گھر تباہ، رابطہ اور عوام سڑکیں اور پل شدید متاثر ہوئے۔

وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ کو سجاول میں بجلی معطلی پر اور بحالی کے امکانات پر بھی بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو متاثرین کو امدا دکی بحالی میں تاخیر نہ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں ہمت سے کام لینا ہوگا اور مل کر موجودہ صورتحال سے نمٹنا ہوگا، سیلاب سے سندھ میں بہت تباہی مچی ہے اور بہت نقصان ہوا ہے، چاروں طرف پانی پھیلا ہوا ہے، پاک فوج اور امدادی ٹیمیں مسلسل امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔