بینک نوٹ مشینوں کی خریداری میں قومی خزانے کو 19 کروڑ سے زائد کے نقصان کا انکشاف

بینک نوٹ مشینوں کی خریداری میں قومی خزانے کو 19 کروڑ سے زائد کے نقصان کا انکشاف
بینک نوٹ مشینوں کی خریداری میں قومی خزانے کو 19 کروڑ سے زائد کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بینک نوٹ کی مشینوں میں قومی خزانے کو 19 کروڑ سے زائد کے نقصان پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو انکوائری کرنے کے ہدایات جاری کئے۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے جاپان کیUNO, Seisakusho نامہ کمپنی کے ساتھ بینک نوٹ مشینوں کی خریداری کے لئے 50 کروڑ 64 لاکھ کا معاہدہ کیا تھا۔ کمپنی نے 14 مہینوں میں مشینیں سپلائی کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

آڈٹ حکام کے مطابق مشینوں کی خریداری اور سپلائی کے لیے 14مہینوں کا وقت زیادہ اور خلاف قانون تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی انتظامیہ نے نوٹ مشینوں کے معاہدے میں تین ماہ کی تاخیر کی۔

آڈٹ حکام کے مطابق انتظامیہ نے معاہدہ کرنے اور مشینوں کی خریداری اور سپلائی کرنے میں کوتاہی کی، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 19 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔

دستاویزات کے مطابق انتظامیہ پیپرا قوانین کے تخت 45 دن کے اندر اندر ٹھیکہ کرنے اور 12 مہینوں کے اندر اندر مشینیں سپلائی کرنے کی پابند تھی مگر دونوں جگہوں پر قانون کی خلاف ورزی ہوئی جس کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان اٹھانا پڑا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرتے ہوئے ایک مہینے میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرنے کے ہدایات جاری کئے۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔