پیمرا نے اے آر وائی نیوز سمیت چھ بڑے ٹی وی چینلوں پر جرمانے عائد کر دیئے

پیمرا نے اے آر وائی نیوز سمیت چھ بڑے ٹی وی چینلوں پر جرمانے عائد کر دیئے
اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے چھ ملکی ٹیلی ویژن چینلوں پر آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کا متنازعہ بیان نشر کرنے کی پاداش میں جرمانے عائد کئے ہیں۔ جن چینلوں پر جرمانے عائد کئے گئے ان میں اے آر وائی نیوز، چینل فائیو، ایکسپریس نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز اور سیون نیوز شامل ہیں۔

پیمرا نے عمران خان کا بیان نشر کرنے پر 5 ستمبر 2022 کو ان چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے مگر کوئی بھی چینل پیمرا کو تسلی بخش جواب نہیں فراہم کر سکا۔ اس کے بعد پیمرا نے ہر چینل پر دس، دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا:

PEMRA notice

اس سے قبل پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایات دی تھیں کہ عمران خان کی تقریر پیمرا قوانین کے مطابق 30 سیکنڈ کی تاخیر کے ساتھ دکھائی جائیں۔