• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, جنوری 31, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

مراد سعید کی سوات بدامنی پر سکیورٹی اداروں پر تنقید، ماضی میں انہی پالیسیوں کا دفاع کرتے رہے

جب پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور وزیرستان سے ارکانِ قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر نے بارہا اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر تحریک انصاف کی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تحریک طالبان پاکستان پھر سے سرگرم نہ ہو جس سے علاقے کا امن تباہ نہ ہو، اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے ان تنبیہات پر عمل کرنے کی بجائے محسن داوڑ اور علی وزیر پر غداری کے مقدمات بنوائے گئے۔

نیا دور by نیا دور
اکتوبر 12, 2022
in ایڈیٹر کی پسند, خبریں
57 0
0
Murad Saeed TTP Swat protest
67
SHARES
319
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سوات سے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے منگل کی صبح سوات میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں وہ سوات کے عام شہریوں اور سکول کے بچوں پر طالبان کے حملے اور سوات میں بڑھتی ہوئی بد امنی پر کافی جذباتی دکھائی دیے۔ انہوں نے نام لیے بغیر سکیورٹی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ صوبے میں حکومت تو ہماری ہے مگر آپ کون ہوتے ہو ہمارے فیصلے کرنے والے؟ مراد سعید نے مزید کہا کہ آپ (سکیورٹی اداروں) نے تو کہا تھا کہ سوات میں امن قائم ہو گیا ہے مگر یہاں پر تو امن نہیں ہے، آئے روز نہتے شہریوں اور سکول جانے والے معصوم بچوں پر حملے ہو رہے ہیں۔

تاہم، جب پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور وزیرستان سے ارکانِ قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر نے بارہا اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر تحریک انصاف کی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تحریک طالبان پاکستان پھر سے سرگرم نہ ہو جس سے علاقے کا امن تباہ نہ ہو، اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے ان تنبیہات پر عمل کرنے کی بجائے محسن داوڑ اور علی وزیر پر غداری کے مقدمات بنوائے گئے۔ مراد سعید آج سکیورٹی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ماضی میں ان کے دور حکومت میں سکیورٹی کے اداروں کو طالبان سے مذاکرات کی ہدایات دی گئی تھیں۔ سلیم صافی نے تو یہاں تک لکھا ہے کہ یہ مذاکرات پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہی کرتی رہی تھی۔


نیا دور کی ویڈیو بھی دیکھیے:

https://urdu.nayadaur.tv/wp-content/uploads/2022/10/Murad-Saeed.mp4

سینیئرصحافی سلیم صافی نے اپنے 12 اکتوبر 2022 کو اپنے جنگ اخبار کے کالم میں لکھا ہے کہ:

“اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو براہ راست ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی اجازت یا ہدایت دی۔ ان کی طرف سے افغان طالبان سے کہا گیا کہ وہ ٹی ٹی پی کو ہمارے ساتھ مذاکرات کے لیے بٹھائیں۔ چنانچہ عمران خان کی حکومت میں ٹی ٹی پی کی قیادت اور پاکستانی حکام آمنے سامنے ایک ٹیبل پر بیٹھ گئے۔

RelatedPosts

‘دہشت گردی ختم کرنی ہے تو پی ٹی ایم کو آزاد کرنا پڑے گا’

مراد سعید نے مجمع زیادہ دکھانے کیلئے کئی ماہ پرانے جلسے کی ویڈیو شیئر کر دی

Load More

“دوبارہ مذاکرات کے آغاز کے لیے ٹی ٹی پی کے 100 کے قریب افراد پی ٹی آئی حکومت نے رہا کیے۔ پھر جب حکومت تبدیل ہوئی تو اس معاملے کو وفاقی حکومت کے سپرد کرنے کی بجائے بعد میں یہ مذاکرات کور کمانڈر پشاور یا پھر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کرتی رہی۔

“بلاول بھٹو جو پاکستان کے وزیرخارجہ ہو کر بھی نہ آج تک افغانستان گئے ہیں اور نہ ان مذاکرات کا حصہ رہے۔ مذاکرات کے لیے پختون خوا سے سرکاری مالکان کی ٹیم مراد سعید کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ محمود خان کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کی قیادت میں جاتی رہی لیکن نہ جنگ بندی ہوئی اور نہ مسئلہ حل ہوا۔

“اب پی ٹی آئی کے رہنما اندرونی سیاست کی وجہ سے فوج پر الزام لگا رہے ہیں کہ اس نے جان بوجھ کر طالبان کو بلایا۔ پی ٹی آئی فوج اور ایجنسیوں کے خلاف پی ٹی ایم کے مقابلے میں دس گنا زیادہ سازشی تھیوریاں عوام کے ذہنوں میں بٹھا رہی ہے۔

“سوات اور وزیرستان کے حالات کی فکر کرنے کی بجائے پختون خوا حکومت کے حکام عمران خان کے جلسوں یا پھر اسلام آباد مارچ کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔ مثلاً وزیراعلیٰ محمود خان کا ہیلی کاپٹر عمران خان تانگے کی طرح جلسوں کے لیے استعمال کررہے ہیں لیکن گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران اسی ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر وہ ایک مرتبہ بھی اپنے حلقے سوات نہیں گئے”۔

‘مراد سعید کا گھر TTP کی چھاؤنی تھا’

پاکستان تحریک انصاف اور تحریک طالبان پاکستان کے مابین رابطوں اور گٹھ جوڑ سے پردہ اٹھاتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے نیا دور کے پروگرام “پختون خوا ٹوڈے” میں گذشتہ ماہ رفعت اللہ اورکزئی سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابق وزیر اعلیٰ شاہ فرمان سے ٹی ٹی پی نے اس وقت 2 کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا مگر ان کے درمیان 70 لاکھ کی ڈیل ہوئی۔ زاہد خان نے مزید انکشاف کیا کہ 2007 اور 2008 میں موجودہ وزیر اعلیٰ محمود خان ٹی ٹی پی کو سوات میں اسلحہ فراہم کرتے رہے ہیں جب کہ آج  سوات کے امن کے تباہ ہونے کا واویلا کرنے والے مراد سعید کا گھر ٹی ٹی پی کی چھاؤنی بنا ہوا تھا۔

اے این پی کا بڑا دعوی
وزیراعلی محمود خان سوات آپریشن کے دوران طالبان کو اسلحہ فراہم کرتا رہا جبکہ مراد سعید کا گھر ٹی ٹی پی کی پناہ گاہ تھی۔۔۔ اے این پی کے ترجمان زاہد خان کے نیا دور کے پروگرام پختونخوا ٹو ڈے میں انکشافات۔۔ @nayadaurpk_urdu @Razarumi @AimalWali @ANPMarkaz pic.twitter.com/ZMhZ1Evrim

— Rifatullah Orakzai (@RifatOrakzai) September 28, 2022

Tags: Murad Saeed TTP SwatPTMسوات دہشتگردیعلی وزیرمحسن داؤڑمراد سعید
Previous Post

عمران خان نا اہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے، ان کے جرائم قابل معافی نہیں

Next Post

سویلین بالادستی کے لیے سب سیاسی جماعتوں کو میثاق جمہوریت پہ متفق ہونا ہوگا: پرویز رشید

نیا دور

نیا دور

Related Posts

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست واپس

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست واپس

by نیا دور
جنوری 31, 2023
0

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی  کی تعیناتی  کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات عائد...

چترال: محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے چترال کی  سڑکوں سے برف ہٹا کر ٹریفک کیلئے کھول دیا

چترال: محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے چترال کی سڑکوں سے برف ہٹا کر ٹریفک کیلئے کھول دیا

by گل حماد فاروقی
جنوری 31, 2023
0

چترال میں پندرہ سال بعد شدید برف باری ہوئی جس کی وجہ سے کیلاش سمیت محتلف وادیوں کی سڑکیں برفباری کے باعث...

Load More
Next Post
سویلین بالادستی کے لیے سب سیاسی جماعتوں کو میثاق جمہوریت پہ متفق ہونا ہوگا: پرویز رشید

سویلین بالادستی کے لیے سب سیاسی جماعتوں کو میثاق جمہوریت پہ متفق ہونا ہوگا: پرویز رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In