چترال میں رنگا رنگ سپورٹس گالا؛ کھیلوں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کا انعقاد

چترال میں رنگا رنگ سپورٹس گالا؛ کھیلوں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کا انعقاد
چترال (گل حماد فاروقی) آغا خان بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ میں سپورٹس گالا منعقد کیا گیا جس میں محتلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ سپورٹس گالا میں ٹیبل ٹینس، والی بال، رسہ کشی، فٹ بال، بیڈ منٹن، بوری دوڑ، ریس کا مقابلہ اور باسکٹ بال کے مقابلے منعقد ہوئے۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس سپورٹس گالا میں کھیلوں کے علاوہ دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے جن میں تلاوت، حمد، نعت، قومی نغمہ، انگلش اور اردو تقریر، کوئز پروگرام، مشاعرہ، کیلیگرافی، سکیچ میکنگ اور بک ریویو شامل ہیں۔

سپورٹس گالا کے آخری روز کامیاب ہونے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اکیسویں صدی کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ آخر میں انہوں نے کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔