• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘انسانیت کے لیے سبق جو میں خود سیکھنے کو تیار نہیں ہوں’

مریم نواز شریف کی اس ری ٹویٹ نے ٹوئٹر پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔ انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹوئٹر صارفین جن میں عام لوگ بھی شامل ہیں اور صحافی برادری بھی، ان سب کی جانب سے مریم نواز شریف کے ردعمل پر شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

نیا دور by نیا دور
اکتوبر 25, 2022
in خبریں
62 1
0
‘انسانیت کے لیے سبق جو میں خود سیکھنے کو تیار نہیں ہوں’
73
SHARES
349
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف WAD نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ایئر پورٹ پر تابوت میں بند لاش کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا:

‘کہنا تو نہیں چاہتا تھا مگر یہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کے لیے خبر: یہ اینکر کہتا تھا کہ نواز شریف نے اپنی مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا ہے۔ اس اینکر نے بہت پروگرام کیے جس میں دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑایا۔ آج دیکھیں وہ وقت خود اس اینکر پر آ گیا۔ میں پھر بھی اس اینکر کی مغفرت کی دعا کروں گا اور یہ مجھ سمیت سب کے لیے سبق ہے کہ کبھی بھی کسی کی لاش پر سیاست نا کرو۔ وہ وقت گھوم کر کسی پر بھی آ سکتا ہے۔’

RelatedPosts

ارشد شریف کی والدہ کا عدالتی کارروائی پر تحفظات کا اظہار

عمران خان اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے: مریم نواز

Load More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے یہ لکھ دیا:

‘مجھے یہ ری ٹویٹ کرتے ہوئے اچھا تو نہیں لگ رہا لیکن بنی نوع انسان کے لیے اس میں ایک سبق ہے جو ہم سب کو سیکھنا چاہئیے۔’

مریم نواز شریف کی اس ری ٹویٹ نے ٹوئٹر پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔ انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹوئٹر صارفین جن میں عام لوگ بھی شامل ہیں اور صحافی برادری بھی، ان سب کی جانب سے مریم نواز شریف کے ردعمل پر شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کئی لوگوں نے ان کی ٹویٹ کے ردعمل میں انہیں غلیظ القابات دیے۔ کئی صارفین نے لکھا کہ ایک سیاسی رہنما کو بلند ظرف کا مظاہرہ کرنا چاہئیے اور کچھ نے یہ بھی لکھا کہ مریم نواز صاحبہ انسانیت کا جو درس دوسروں کو دے رہی ہیں وہی سبق خود بھی سیکھ لیں۔ ایک صارف کے الفاظ تھے:

‘انسانیت کو صرف ایک سبق سیکھنا چاہئے کہ کسی بھی انسان کو اس کے سیاسی نظریات کی بنیاد پر حکمران طبقہ اسے ملک سے بھگانے اور باہر بھاگ کر بھی مارنے سے باز رہے۔ ارشد شریف ہائپر نیشنلسٹ تھا لیکن آپ جیسا نہیں تھا۔ اللہ آپ کو ہدایت دے۔ جس کی مجھے امید ہرگز نہیں۔’

صحافی برادری کی جانب سے بھی مریم نواز کے اس ٹویٹ پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ بیش تر صحافیوں نے مریم نواز کے جواب کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیں۔

عاصمہ شیرازی نے لکھا کہ یہ بالکل بھی خوش ذائقہ بات نہیں ہے، اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیں۔

انصار عباسی کا ردعمل تھا کہ یہ ٹویٹ غیر اخلاقی ہے اور اس کی ٹائمنگ بہت ہی بری ہے۔

ابسہ کومل نے لکھا کہ میں اس ٹویٹ کے جواب میں کم سے کم بھی کہوں تو یہ کہوں گی کہ یہ بیزار کن ہے۔

اجمل جامی نے لکھا کہ ایک اندوہناک واقعے سے متعلق مریم نواز کا یہ ردعمل غیر انسانی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مریم نواز کا یہ جواب سنگ دلی پر مبنی ہے اور ناقابل یقین ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ جلد ہی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ براہ مہربانی ہم پر رحم کیجیے!

جاسر شہباز نے مریم نواز کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ انسانیت کے لیے سبق جو میں خود سیکھنے کو تیار نہیں ہوں۔

کامران یوسف نے لکھا کہ یہ انتہا درجے کا غیر حساس اور قابل مذمت ردعمل ہے۔ اگرچہ کچھ بے وقوف لوگوں نے آپ کی والدہ کی بیماری اور موت سے متعلق بے حسی کا مظاہرہ کیا تھا، پھر بھی آپ کا یہ ٹویٹ نا انصافی پر مبنی ہے۔

صحافی مریم نواز نے اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ہولناک قتل کے واقعے پر سیاست کرنا بند کر دیں!

مہر تارڑ نے بھی مریم نواز سے اپیل کی کہ وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیں۔ انہوں نے لکھا کہ کروڑوں پاکستانی اس وقت تکلیف میں ہیں اور آپ کا یہ ٹویٹ دل توڑنے والا، مزید تکلیف پہنچانے والا اور نہایت بد ذائقہ کر دینے والا ہے۔

شفات علی نے بھی مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی جائے۔

Tags: Journalist Arshad SharifMaryam Nawaz Sharifاشرف شریف کی میتاشرف شریف کی ہلاکتمریم نواز شریف کا ٹویٹ
Previous Post

عمران خان کی اعلیٰ اسٹیبلشمنٹ سے دو ملاقاتیں، رؤف کلاسرا نے مارشل لا کی وارننگ دے دی

Next Post

سپریم جوڈیشل کونسل عمران خان کے الیکشن کمیشن کے سربراہ کے خلاف ریفرنس کی جلد از جلد سماعت کرے۔

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اکرم شیخ کے مطابق جنرل فیض حمید نے حساس دستاویزات کے لئے ان کے گھر پر ڈاکہ ڈلوایا’

‘اکرم شیخ کے مطابق جنرل فیض حمید نے حساس دستاویزات کے لئے ان کے گھر پر ڈاکہ ڈلوایا’

by نیا دور
مارچ 28, 2023
0

سپریم کورٹ کے وکیل بیرسٹر اکرم شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر پر دسمبر 2019 میں پڑنے والا ڈاکہ...

‘چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ ججوں کے سوال نظر انداز نہیں کیے جا سکتے’

‘چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ ججوں کے سوال نظر انداز نہیں کیے جا سکتے’

by نیا دور
مارچ 28, 2023
0

الیکشن سے متعلق مقدمے کا فیصلہ اگلے دو تین دن میں آ جائے گا۔ جب تک جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے...

Load More
Next Post
سپریم جوڈیشل کونسل عمران خان کے الیکشن کمیشن کے سربراہ کے خلاف ریفرنس کی جلد از جلد سماعت کرے۔

سپریم جوڈیشل کونسل عمران خان کے الیکشن کمیشن کے سربراہ کے خلاف ریفرنس کی جلد از جلد سماعت کرے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In