• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 20, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف نے پی ٹی آئی مارچ پر حملے کو مذہبی انتہاپسندی کا واقعہ قرار دے دیا

"تحقیق پنجاب حکومت کو کرنی چاہیے، ہم عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں اپنا دشمن نہیں، عمران خان اپنے رویے کو بدلیں، پی ٹی آئی کا رویہ کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے"

نیا دور by نیا دور
نومبر 4, 2022
in خبریں
6 0
0
رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف نے پی ٹی آئی مارچ پر حملے کو مذہبی انتہاپسندی کا واقعہ قرار دے دیا
35
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا نےپاکستان تحریک انصاف کی لانگ مارچ پر حملے کو مذہبی انتہاپسندی کا واقعہ قرار دے دیا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مارچ پر حملہ مذہبی انتہاپسندی کا واقعہ ہے جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے مذہبی جنون کارفرما ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف لانگ مارچ پر حملہ مذہبی انتہاپسندی کا واقعہ ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس بارے میں تحقیق ہونی چاہیے اور تحقیق پنجاب حکومت کو کرنی چاہیے، ہم عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں اپنا دشمن نہیں، عمران خان اپنے رویے کو بدلیں، پی ٹی آئی کا رویہ کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔

RelatedPosts

عمران خان فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں: وزیراعظم

نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کل طلب کرلیا

Load More

وزیر داخلہ نے واقعہ پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بغیر کسی تحقیق ہم پر الزامات لگائے، انہیں کیسے سمجھائیں یہ تباہی کا راستہ ہے، نفرت اور تقسیم کے عمل کو بہت گہرا کردیا گیا ہے، اسد عمر نے جو بات کی وہ قابل مذمت ہے، ہم بار ہاکہہ چکے ہیں کہ اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے خیال کریں، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ہم لانگ مارچ روکنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے کچھ عناصر نے پر تشدد احتجاج کیا، کچھ لوگ اسلحہ نکال کر لہراتے رہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ملزم نے اپنے بیان میں 2 وجوہات کا ذکر کیا کہ اس نے حملہ کیوں کیا؟، ملزم نے نبوت اور پیغمبری کے دعوؤں کو بھی حملے کی وجہ قرار دیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملزم کے بیان کی ایک قسط کل جاری ہوئی تھی، جس تھانے کی حدود میں واقعہ ہوا اس پورے تھانے کےعملے کومعطل کر دیا گیا،

رانا ثنا اللہ نے کہا م، اس کےبعد پنجاب حکومت نے اس پورے تھانے کےعملے کو معطل کردیا، پہلے بیان کا ایک حصہ لیک ہوا پھر اس کا دوسرا حصہ لیک ہوا، سوال یہ ہے کہ بیان ریکارڈ کرنے والے نے لیک کیا یا کسی اورنے بیان لیکر لیک کیا؟

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا حملے سے متعلق تحقیقات پنجاب حکومت کو کرنی چاہئے، ملزم کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات انتہائی تشویشناک اورخوفناک ہیں۔

گزشتہ روز، وفاقی وزیر داخلہ نے پنجاب حکومت کو پی ٹی آئی لانگ مارچ میں فائرینگ کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انیویسٹیگیشن ٹیم بنانے کا مطالبہ بھی کیا تھا، انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی تھی۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ملزم کے مختلف بیانات سے یہ ظاہر ہے کہ یہ مذہبی جنونیت کی وجہ سے ہے، اس واقعے کے پیچھے مذہبی جنون کارفرما ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کل کا واقعہ پوری قوم کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، پوری دنیا میں اس کا کیا تاثر گیا ہوگا، سب نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ اس کی وجہ سامنے آنی چاہیے، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات کا کوئی ذمہ دار سامنے نہیں آیا، ماضی میں بینظیرکے واقعے میں اٹھنے والے سوالات کا کوئی جواب نہیں ملا، لیاقت علی خان واقعے کا بھی کوئی جواب نہیں ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی ادارے کے نام کو استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ملزم کے مختلف بیانات سے یہ ظاہر ہے کہ یہ مذہبی جنونیت کی وجہ سے ہے، اس واقعے کے پیچھے مذہبی جنون کارفرما ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جس تھانے کی حدود میں واقعہ ہوا وہ سارا تھانہ معطل کر دیا گیا ہے، ملزم کو وزیراعلیٰ پنجاب اپنے ضلع میں لے گئے ہیں، واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی تگ و دو میں ہیں، ہمیں سمجھ آ رہی ہے کہ واقعہ کا رخ کہاں موڑا جا رہا ہے، تفتیش کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔

واقعے میں ملوث ملزم نویدسے تحقیقات کے دوران اعتراف جرم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی جس میں اسے کہتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ اس کے ٹارگٹ پر صرف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تھے، ملزم نے کینٹینر پر نشانہ لگایا اور تقریبا 8 گولیاں چلائی۔

ملزم کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مارنا چاہتا تھا کیونکہ انہوں نے اس صدی کے نبی ہونے کا دعویٰ کیا تھا، وہ کہتا ہے کہ مجھے نبی مانو جس طرح نبی آخرالزمانﷺ نے اپنا پیغام لوگوں تک پہنچایا تھا، اسی طرح میرا بھی قوم کے لئے پیغام ہے۔

ملزم نے مزید کہا کہ میرے ضمیر نے یہ گوارا نہیں کیا کہ میں اس کو نبی مانوں، نبی آخرالزمان محمدﷺ ہیں، اللہ نے مہر لگا دی ہے۔ یہ کس طرح خود کو چودھویں صدی کا مجدد اعظم کہہ سکتا ہے؟ مجھے یہ چیز اچھی نہیں لگی۔ میرے موبائل میں عمران خان کے تمام بیان موجود ہیں، اس نے اپنے منہ سے بولا ہے یہ سب۔

ملزم نے عمران خان کے بچ جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے کئے پر کوئی افسوس نہیں، مجھے دکھ ہو رہا ہے کہ وہ بچ گیا، جو میرا مقصد تھا وہ پورا نہیں ہو سکا۔

ملزم نے اپنےعزائم کو کسی سے بھی شئیر کرنے یا کسی اور کے ملوث ہونے کے امکان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ

ملزم سے جب پستول کے بار ے میں پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ یہ اس نے 20 ہزار کا وزیر آباد سے ایک بٹ نامی شخص سے ایک وقاص نامی شخص کے ذریعے سے خریدا تھا، میگزین میں 26 سے 27 گولیاں تھیں جن میں سے7 سے 8 گولیاں چلائی تھیں جبکہ 1 گولی پسٹل میں پھنسی ہوئی تھی، جب میں نے کینٹینر پر گولیاں چلائی تو میرا نشانہ صرف عمران خان پر تھا، کنٹینر کے اوپر سے مجھ پر 4 سے 5 جوابی فائر ہوئے جو اردگرد موجود لوگوں کو لگے لیکن میں سائیڈ پر ہو کر بچ گیا، جو کینٹینر پر گارڈ کھڑے تھے انہوں نے فائر کیا، اس کے بعد میں بھاگ کر ایک حویلی میں چلا گیا جہاں سے مجھے پکڑ لیا گیا۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے جس کے ابتدائی بیان پر یقین نہیں کیا جاسکتا، ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا جا سکتا ہے، پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد مزید حقایق سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں اولڈ کچہری چوک پر پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت 13 افراد زخمی ہوئے جب کہ ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

Tags: AttackImran KhanKhwaja AsifLong MarchPMLNPTIRana Sanaullah
Previous Post

تحریک انصاف قیادت کا  آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا مطالبہ 

Next Post

عمران خان آرمی سپورٹ کے بغیر کچھ نہیں – عرفان صدیقی

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا۔ وہ اگلے الیکشن کے لئے بیانیہ...

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے غریب عوام کے لئے پیٹرولم مصنوعات کی قیموں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے...

Load More
Next Post
عمران خان آرمی سپورٹ کے بغیر کچھ نہیں – عرفان صدیقی

عمران خان آرمی سپورٹ کے بغیر کچھ نہیں - عرفان صدیقی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In