• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, جنوری 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پانچ نہیں، تین سینیئر ترین جرنیلوں کے ناموں کی سمری بھیجنے کا فیصلہ ہو گیا

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں 90 فیصد کمانڈرز نے مارشل لاء کی مخالفت کی ہے۔ "وہاں یہ سوال اٹھایا گیا تھا لیکن اس پر دو سے تین جرنیلوں کے علاوہ کسی کی حمایت سامنے نہیں آئی"۔

نیا دور by نیا دور
نومبر 11, 2022
in ایڈیٹر کی پسند, خبریں
132 1
0
156
SHARES
741
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دو روز قبل راولپنڈی میں تھری سٹار جرنیلوں کی بہت اہم کانفرنس ہوئی ہے جس میں تمام کور کمانڈرز بھی شامل تھے۔ اس ملاقات میں پانچ بڑے موضوعات پر بحث ہوئی اور ان سے متعلق اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔

دی فرائیڈے ٹائمز کے ایڈیٹر نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں 90 فیصد کمانڈرز نے مارشل لاء کی مخالفت کی ہے۔ “وہاں یہ سوال اٹھایا گیا تھا لیکن اس پر دو سے تین جرنیلوں کے علاوہ کسی کی حمایت سامنے نہیں آئی”۔

RelatedPosts

‘آصف زرداری نے عمران کی گرفتاری رکوا رکھی تھی، اب یہ دروازہ بھی بند ہو گیا’

اصالتِ ماہیت اور مکتبِ خراسان

Load More

نیا دور ٹی وی کے پروگرام ‘خبر سے آگے‘ میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں جنرل باجوہ نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ میں توسیع نہیں لینا چاہتا اور اس بات کا افسروں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔

نجم سیٹھی کی چڑیا کے مطابق اس اجلاس سے اہم ترین خبر یہ نکلی کہ نئے آرمی چیف کے لئے تین سب سے سینیئر جرنیلوں کے نام حکومت کو بھیجے جانے پر کمانڈرز نے اتفاق کیا ہے۔ مگر یہ تین نام 18 نومبر کے بعد بھیجے جائیں گے کیونکہ 18 نومبر کو ایک سینیئر جنرل نے ریٹائر ہونا ہے۔ یہ نام ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھیجے جائیں گے۔

اس کانفرنس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ اگر پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے گڑبڑ پیدا ہوتی ہے اور حکومت ہمیں بلاتی ہے تو ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے مگر کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے ادارے پر انگلیاں اٹھیں۔ کانفرنس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اگر حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کے لئے ہماری مدد طلب کی جاتی ہے تو ہم سہولت کار کا کردار نبھانے کے لئے تیار ہیں مگر فریقین میں سے کسی پر دباؤ نہیں ڈالیں گے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو بھی کوئی پیغام ملا ہوگا جس کے بعد انہوں نے پاکستان آنے کے بجائے لندن جانے کا فیصلہ کیا۔

“شہباز شریف نے اگرچہ نواز شریف کے سامنے جنرل باجوہ کی مختصر مدت کی توسیع والا فارمولہ رکھا ہوگا جس کے مطابق وہ مئی یا جون میں الیکشن کروانے کے بعد ریٹائر ہوں گے، عمران خان بھی خاموش ہو جائیں گے، آئی ایم ایف سے پیسے بھی آ جائیں گے۔ مگر نواز شریف یہ فارمولہ مسترد کر دیا ہوگا۔ نواز شریف نے پہلے کبھی ڈکٹیشن لی ہے اور نہ اب لیں گے۔”

نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ اس ملاقات میں موجود تو نہیں لیکن ان کی چڑیا کے مطابق اس تجویز پر نواز شریف کا مؤقف یہی ہے کہ حکومت مدت پوری کرے تاکہ ہم معیشت کو بہتر بنا کے جائیں ورنہ الیکشن میں ہم ختم ہو جائیں گے۔

“اگر دھمکی آتی ہے کہیں سے تو پھر بھی نہیں جائیں گے۔ اس وقت چلے جانا خودکشی ہوگی۔ اگر نکالے جائیں تو الگ بات ہے۔”

انہوں نے کہا کہ خان صاحب سوچتے ہیں اگر مارشل لاء لگتا ہے تو تین سے چھے ماہ بعد ہٹ جائے گا اور الیکشن کروا کے فوج واپس چلے جائیں گی۔ فوج سوچ رہی ہے کہ بہتر ہے سیاست سے نکل جائیں اور دوبارہ سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائیں۔ آج کل سپریم کورٹ کا بھی اسی طرح کا رویہ بن رہا ہے۔ چانسز ہیں کہ ہماری لولی لنگڑی جمہوریت اس بحران سے بھی نکل جائے گی اور جب عمران خان کو احساس ہو گیا کہ اب دال نہیں گل رہی تو وہ بھی پارلیمنٹ میں واپس چلے جائیں گے۔ خان صاحب بھی جھوٹ بول بول کر تھک گئے ہیں۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی اور مرتضیٰ سولنگی تھے۔ پروگرام ہر پیر ہفتے کی رات 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے براہ راست پیش کیا جاتا ہے۔

Previous Post

عدم اعتماد کے دوران پی ٹی آئی اراکین کو 13 ارب دیے گئے مگر ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہو سکا

Next Post

نواز شریف اسے آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں جو چوری بچانے میں ان کی مدد کرے؛ عمران خان

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘آصف زرداری نے عمران کی گرفتاری رکوا رکھی تھی، اب یہ دروازہ بھی بند ہو گیا’

‘آصف زرداری نے عمران کی گرفتاری رکوا رکھی تھی، اب یہ دروازہ بھی بند ہو گیا’

by نیا دور
جنوری 28, 2023
1

سوال پیدا ہوتا ہے کہ عمران خان کو اس وقت ہی آصف زرداری پر الزام لگانے کی کیوں سوجھی ہے، دراصل دو...

چترال؛ بکری کی لڑائی میں کلہاڑی کے وار سے خاتون قتل، ملزم گرفتار

چترال؛ بکری کی لڑائی میں کلہاڑی کے وار سے خاتون قتل، ملزم گرفتار

by گل حماد فاروقی
جنوری 28, 2023
0

چترال کے علاقے لوئر دیر میں بکری کے معاملے پر ہونے والی تکرار کے نتیجے میں خان بہادر نامی افغان مہاجر نے...

Load More
Next Post
نواز شریف اسے آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں جو چوری بچانے میں ان کی مدد کرے؛ عمران خان

نواز شریف اسے آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں جو چوری بچانے میں ان کی مدد کرے؛ عمران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In