• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مارچ 28, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ارشد شریف کے جسم پر کوئی زخم نہیں تھا، کینیائی ماہر فرانزک نے تشدد کے دعووں کو جھوٹا قرار دیدیا

ڈاکٹر احمد کلیبی نے کہا کہ پاکستانی میڈیا پر ارشد شریف سے متعلق تشدد کی رپورٹ جھوٹی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صحافی کو قریب سے گولی نہیں ماری گئی اور یہ کینیا اور پاکستان میں جاری پوسٹ مارٹم رپورٹس میں ثابت ہو چکا ہے۔

نیا دور by نیا دور
نومبر 13, 2022
in خبریں
9 0
0
ارشد شریف کے جسم پر کوئی زخم نہیں تھا، کینیائی ماہر فرانزک نے تشدد کے دعووں کو جھوٹا قرار دیدیا
11
SHARES
51
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کینیا میں قتل کیے جانے والے ممتاز پاکستانی صحافی ارشد شریف پر قتل سے قبل تشدد کا معاملہ پہلے ہی شک و شبہات کا شکار تھا تاہم کینیائی ماہر فرانزک کے بیان سامنے آنے کے بعد مزید الجھ گیا ہے۔ ابتدائی بیانات کے مطابق کینیائی پولیس اس بات سے قطعی طور پر انکاری ہے کہا ارشد شریف کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ بقول ان کے یہ واقعی شناخت کی غلط فہمی کی باعث پیش آیا تاہم جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھی مزید پہلو سامنے آنے لگے۔ پاکستان میں کئے جانے والے پوسٹمارٹم کی رپورٹ میں ارشد شریف پر تشدد کی تصدیق بھی ہو گئی۔ لیکن اب کینیائی فرانزک ڈاکٹر کا جو بیان سامنے آیا ہے وہ بالکل ہی متصادم ہے۔ فرانزک ماہر ڈاکٹر احمد کلیبی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی صحافی پر تشدد سے متعلق دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔
ڈاکٹر احمد کلیبی نے حال ہی میں سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ پاکستانی میڈیا پر ارشد شریف سے متعلق تشدد کی رپورٹ جھوٹی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صحافی کو قریب سے گولی نہیں ماری گئی اور یہ کینیا اور پاکستان میں جاری پوسٹ مارٹم رپورٹس میں ثابت ہو چکا ہے۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کینیائی اور پاکستان دونوں رپورٹس کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ کینیا کے ڈاکٹرز کی رپورٹ بھی وہی ہے جو پمز اسپتال کے 8 ڈاکٹرز نے دی، دونوں ممالک کی رپورٹس میں ایک جیسے زخموں کا ذکر کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سر میں گولی کا زخم ہے جس سے بائیں طرف کی کھوپڑی اور دماغ کو نقصان پہنچا۔ سینے میں گولی کا زخم ہے جو پیچھے سے اوپر کی جانب سے داخل ہوئی۔ سینے میں لگنے والی گولی سے پسلیوں، پھیپھیڑے اور گردن کی ہڈی کو نقصان پہنچا۔
ماہر ڈاکٹر نے بتایاارشد شریف کے جسم پر کوئی زخم نہیں تھا۔ دونوں رپورٹس میں صحافی کی وجہ موت بھی ایک جیسی ہے۔ ان کے سر اور جسم میں لگنے والی گولیاں موت کی وجہ بنیں۔ ان پر آتشی اسلحے سے میڈیم رینج سے فائرنگ کی گئی۔
ڈاکٹر احمد کلیبی نے مزید بتایا کہ پسلیوں اور گردن کی ہڈی کے فریکچر کی وجہ تشدد نہیں بلکہ لگنے والی گولیاں تھیں، ان پر تشدد کی من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں، صحافی کے ناخن بھی پوسٹ مارٹم میں ڈی این اے کے لیے کینیا میں نکالے گئے، 2 سے 3 گھنٹے تشدد کی بات بھی درست نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے مطابق زخم لگنے اور موت میں 10 سے 30 منٹ کا فرق ہے، پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر جوہانسن اوڈور نے درمیانی فاصلے سے گولی لگنے کا بتایا، دونوں رپورٹس میں خون زیادہ بہنے کی وجہ سے موت کی تصدیق کی گئی۔
دوسری جانب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے سربراہ ڈاکٹر خالد مسعود نے ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بظاہر لگتا ہے کہ ان پر تشدد ہوا ہے۔ پروفیسر ایس ایچ وقار کی سربراہی میں پوسٹ مارٹم ہوا اور ان کے مطابق جسم پر تشدد کے 12 نشانات ملے ہیں۔
ڈاکٹر خالد مسعود نے مزید بتایا کہ 12 نشانات میں دائیں ہاتھ کی کلائی پر زخموں کے نشان اور چارانگلیوں کے ناخن نہیں تھے جبکہ بائیں ہاتھ کی درمیان والی انگلی پر بھی زخموں کے نشان ہیں۔ یہ تمام چیزیں میڈیکل بورڈ کو بھیج دی گئی ہیں اور فرانزک کیے جانے کے بعد ہی بہتر طریقے سے بتایا جا سکے گا کہ کتنا تشدد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو نامور پاکستانی صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد کینیا پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے شناخت میں غلط فہمی پر اس گاڑی پر گولیاں چلائیں جس میں ارشد شریف سوار تھے۔
یاد رہے کہ کینیا کی پولیس پر ماورائے عدالت قتل کے الزامات تواتر سے میڈیا میں رپورٹ ہوتے آئے ہیں۔ مختلف ملکوں کے شہریوں کے کینیا کی پولیس کے ہاتھوں مارے جانے کے واقعات پر ہیومن رائٹس واچ اور دیگر بین الاقوامی ادارے مذمت کر چکے ہیں۔

RelatedPosts

چین پاکستان اقتصادی راہداری میں کوئلے کی واپسی

چین نے 2 ارب ڈالرز قرض کی ادائیگی رول اوور کر دی: وزیر خزانہ

Load More
Tags: anchorArshad SharifJournalistKenyamurderpakistanpostmotem report
Previous Post

عمران خان نے اپنے عرب ممالک کے 10 دوروں میں ملنے والے قیمتی تحائف ظاہر نہیں کیے؟

Next Post

پاکستان کو اسلامی جمہوریہ نہیں، جمہوریہ ‘ون پرسنٹ’ پکارنا چاہئیے

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اکرم شیخ کے مطابق جنرل فیض حمید نے حساس دستاویزات کے لئے ان کے گھر پر ڈاکہ ڈلوایا’

‘اکرم شیخ کے مطابق جنرل فیض حمید نے حساس دستاویزات کے لئے ان کے گھر پر ڈاکہ ڈلوایا’

by نیا دور
مارچ 28, 2023
0

سپریم کورٹ کے وکیل بیرسٹر اکرم شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر پر دسمبر 2019 میں پڑنے والا ڈاکہ...

‘چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ ججوں کے سوال نظر انداز نہیں کیے جا سکتے’

‘چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ ججوں کے سوال نظر انداز نہیں کیے جا سکتے’

by نیا دور
مارچ 28, 2023
0

الیکشن سے متعلق مقدمے کا فیصلہ اگلے دو تین دن میں آ جائے گا۔ جب تک جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے...

Load More
Next Post
پاکستان کو اسلامی جمہوریہ نہیں، جمہوریہ ‘ون پرسنٹ’ پکارنا چاہئیے

پاکستان کو اسلامی جمہوریہ نہیں، جمہوریہ 'ون پرسنٹ' پکارنا چاہئیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In