• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, جنوری 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف ہوں گے’

مسلم لیگ (ن) نے سینیئر ترین افسر کو آرمی چیف تعینات کرنے پر اتفاق کیا۔ سینیئر ترین افسر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ہیں جو جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت مکمل ہونے سے دو روز قبل ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس صورت میں ان کے بعد سینیئر ترین افسر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد ہوئے اور ان کے آرمی چیف ہونے کے امکانات زیادہ ہوئے۔

نیا دور by نیا دور
نومبر 13, 2022
in خبریں
185 2
0
‘لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف ہوں گے’
218
SHARES
1k
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان کی برّی فوج کے اگلے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کون سے دو جنرل ہوں گے، فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے 5 آپشنز میں سے ایک قبول کر لیا ہے۔

یہ انکشاف کیا ہے صحافی اسد علی طور نے اپنے یوٹیوب چینل پر جس میں انہوں نے بتایا کہ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نئے آرمی چیف کا عہدہ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر سنبھالیں گے جب کہ لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات ہوں گے۔

RelatedPosts

اسحاق ڈار کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہوا: مفتاح اسماعیل

وزیراعظم سے امریکی سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Load More

صحافی اسد علی طور نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا تھا کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ اہم تعیناتی ‘میرٹ’ پر ہو۔ پھررفتہ رفتہ ان کی ٹون میں تبدیلی آنی شروع ہو گئی۔ صدر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمران خان کی ملاقات کا اہتمام کیا اور اس کے علاوہ مزید دو مرتبہ ملاقاتیں ہوئیں۔ صدر عارف علوی نے دونوں کے مابین پیغام رسانی کے فرائض بھی انجام دیے۔

مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے ہفتے کی شام ہونے والی میٹنگ میں اتفاق کیا کہ کسی بھی متنازع صورتحال سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ سینیئر ترین افسر کو آرمی چیف تعینات کر دیا جائے۔ اب اس فیصلے کے تحت یہ صورتحال بنتا ہے کہ سینیئر ترین افسر لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر ہیں جو جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت مکمل ہونے سے دو روز قبل ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس صورت میں ان کے بعد سینیئر ترین افسر لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد ہوئے اور ان کے آرمی چیف ہونے کے مکانات زیادہ ہوں گے۔

ان دونوں سینیئر تین افسران کی محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں۔ بہت محنتی ہیں اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے کافی قریبی ہیں۔ انہوں نے 27 نومبر کو ریٹائر ہونا ہے۔ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر منگلا میں آفیسرز ٹریننگ سکول پروگرام کے 17ویں کورس کے ذریعے سروس میں شامل ہوئے اور فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، وہ اس وقت سے موجودہ چیف آف آرمی سٹاف کے قریبی ساتھی ہیں جب سے انہوں نے جنرل باجوہ کے ماتحت برگیڈیئر کے طور پر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز میں فوجیوں کی کمان سنبھالی تھی جہاں اس وقت جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈر 10 کور تھے۔ بعد ازاں انہیں 2017 کے اوائل میں ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس مقرر کیا گیا اور اگلے سال اکتوبر میں آئی ایس آئی کا سربراہ بنا دیا گیا۔

تاہم اعلیٰ انٹیلیجنس افسر کے طور پر ان کا اس عہدے پر قیام مختصر مدت کے لئے رہا کیونکہ اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے اصرار پر آٹھ ماہ کے اندر ان کی جگہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کا تقرر کر دیا گیا تھا۔

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر اس وقت جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل انہیں گوجرانوالہ کور کمانڈر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا جہاں وہ اس عہدے پر دو سال تک فائز رہے تھے۔ ستمبر 2018 میں لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو 3 سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی لیکن انہوں نے دو ماہ بعد چارج سنبھالا جس کے نتیجے میں لیفٹننٹ جنرل کے طور پر ان کا چار سالہ دور 27 نومبر کو ختم ہو جائے گا۔

اسد طور نے مزید کہا کہ اسی طرح لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد بھی قابل اور اہل افسر ہیں۔ ساحر شمشاد مرزا کا فوج میں بہت متاثر کن کریئر رہا ہے اور گذشتہ 7 برسوں کے دوران انہوں نے اہم لیڈرشپ عہدوں پر بھی کام کیا ہے۔ ان کو جنرل راحیل شریف کے آخری دو برسوں میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی حیثیت سے توجہ ملنا شروع ہوئی۔ اپنی اس حیثیت میں وہ جی ایچ کیو میں جنرل راحیل شریف کی اس کور ٹیم کا حصہ تھے جس نے شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی اور کواڈریلیٹرل کوآرڈینیشن گروپ میں بھی کام کرتے رہے۔ پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ پر مشتمل اس گروپ نے ہی بین الافغان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ ساحر شمشاد مرزا، سرتاج عزیز کی زیر قیادت گلگت بلتستان میں اصلاحات کے لئے بننے والی کمیٹی کا بھی حصہ تھے۔ لیفٹننٹ جنرل بننے کے بعد انہیں چیف آف جنرل سٹاف تعینات کیا گیا جس کا مطلب یہ تھا کہ وہ فوج میں عملی طور پر چیف آف آرمی سٹاف کے بعد دوسری طاقتور ترین شخصیت بن گئے۔ اس حیثیت میں وہ خارجہ امور اور قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلہ سازی میں شامل رہے۔
یاد رہے کہ نواز شریف کے دور میں ہی یہ روایت پڑی تھی کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی ایک ہی روز کی جائے۔ 6 افسران کو نامزد کیا جاتا ہے جن میں سے ایک آرمی چیف اور ایک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات ہوتا ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا آغاز 29 نومبر سے جب کہ CJCSC کی ٹرم 28 نومبر سے شروع ہو جاتی ہے۔

27 نومبر کو ریٹائرمنٹ کی صورت میں لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کے CJCSC تعینات ہونے کے بھی امکانات ہیں اور باقی 5 میں سے کوئی آرمی چیف بن سکے گا۔ اگر عاصم منیر کو آرمی چیف بنانا مقصود تھا تو اس صورت میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو چند دن قبل ریٹائرمنٹ دے دی جاتی۔ ایک آپشن یہ بھی تھا کہ بطور لیفٹننٹ جنرل ان کو توسیع دی جاتی اور پھر آرمی چیف تعینات کیا جاتا۔ ایک آپشن میں انہیں وائس چیف مقرر کر کے آرمی چیف بنانے کا راستہ ہموار کیا جاتا۔ یہ نواز شریف کو دی جانے والی آپشن نمبر 4 تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک 4 سٹار جنرل وائس چیف آف آرمی سٹاف مقرر کر لیں۔ اس صورت میں آپ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مقررہ جتنی بھی مدت کے لئے توسیع دیں اس میں یہ 4 سٹار جنرل بطور وائس چیف کام کرے اور ملک میں استحکام لانے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو ریٹائرمنٹ دے دی جائے۔ جیسے ہی وہ ریٹائر ہوں گے، نائب چیف کی آرمی چیف کے طور پر تعیناتی کر دی جائے۔

اب زیر غور آپشنز میں سے نواز شریف نے وائس چیف والی آپشن قبول کر لی لیکن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع نہیں دی جا رہی اور وہ جاتے ہوئے اپنی کمان نئے آرمی چیف کے حوالے کر کے جائیں گے۔ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو وائس چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر اگلے آرمی چیف ہوں گے لیکن انہیں پہلے وائس چیف مقرر کیا جائے گا۔ اس طرح 4 سٹار جنرل بنتے ہی ان کی مدت ملازمت 3 سال مزید بڑھ جائے گی۔ جیسے ہی 29 نومبر کو جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائر ہوں گے، جنرل عاصم منیر وائس چیف سے آرمی چیف بن جائیں گے۔ جب کہ CJCSC لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد کو تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ دونوں کو 4 سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی جائے گی۔

Tags: Army chiefCOASGeneral Qamar Javed BajwaLieutenant General Sahir Shamshad MirzaLieutenant General Syed Asim Munirpakistan
Previous Post

‘اب الزام نہیں لگاتا’؛ عمران خان کا امریکہ سے تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہار

Next Post

‘پچھلے 6 ماہ میں عمران خان اسٹیبشلمنٹ پر دباؤ بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں’

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘آصف زرداری نے عمران کی گرفتاری رکوا رکھی تھی، اب یہ دروازہ بھی بند ہو گیا’

‘آصف زرداری نے عمران کی گرفتاری رکوا رکھی تھی، اب یہ دروازہ بھی بند ہو گیا’

by نیا دور
جنوری 28, 2023
1

سوال پیدا ہوتا ہے کہ عمران خان کو اس وقت ہی آصف زرداری پر الزام لگانے کی کیوں سوجھی ہے، دراصل دو...

چترال؛ بکری کی لڑائی میں کلہاڑی کے وار سے خاتون قتل، ملزم گرفتار

چترال؛ بکری کی لڑائی میں کلہاڑی کے وار سے خاتون قتل، ملزم گرفتار

by گل حماد فاروقی
جنوری 28, 2023
0

چترال کے علاقے لوئر دیر میں بکری کے معاملے پر ہونے والی تکرار کے نتیجے میں خان بہادر نامی افغان مہاجر نے...

Load More
Next Post
‘پچھلے 6 ماہ میں عمران خان اسٹیبشلمنٹ پر دباؤ بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں’

'پچھلے 6 ماہ میں عمران خان اسٹیبشلمنٹ پر دباؤ بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں'

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In