نواز شریف نے عاصم منیر کو آرمی چیف لگانے کا فیصلہ کر لیا: رؤف کلاسرا

نواز شریف نے عاصم منیر کو آرمی چیف لگانے کا فیصلہ کر لیا: رؤف کلاسرا
نواز شریف نے لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا نیا آرمی چیف لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

سینیئر صحافی رؤف کلاسرا نے سوموار کی شام اپنے چینل جی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے یہ خبر بریک کی ہے کہ نواز شریف نے نئے آرمی چیف کی تعنیاتی کے بارے میں اہم فیصلہ لے لیا ہے۔

رؤف کلاسرا کے مطابق نواز شریف نے لندن میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کی فوج کے اگلے آرمی چیف سب سے سینیئر تھری سٹار جنرل ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہوں گے جو کہ اس وقت جنرل ندیم رضا اور جنرل باجوہ کے بعد پاکستان کے سینیئر ترین جنرل ہیں۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ایک اور جنرل ان سے سینیئر ہیں اور یہ 18 دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد ہی ایک فہرست وزیر اعظم کو جی ایچ کیو سے بھیجی جائے گی جس میں پاکستان کے پانچ سینیئر ترین جرنیلوں کے نام ہوں گے۔

یاد رہے کہ جمعہ کی شام نیا دور سے بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی نجم سیٹھی یہ حیران کن انکشاف کر چکے ہیں کہ حالیہ کور کمانڈرز اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اس بار پانچ کی بجائے تین سینیئر ترین جرنیلوں کے نام ہی بھیجے جائیں گے۔