'عمران خان سرٹیفائڈ چور ہیں، ان کی ڈائری میں بہت سارے راز ہیں'

'عمران خان سرٹیفائڈ چور ہیں، ان کی ڈائری میں بہت سارے راز ہیں'
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کی ڈائری میں بہت سارے راز ہیں۔ انہوں نے بیش قیمتی گھڑی اونے پونے داموں بیچ دی۔ مجھے تو ڈر ہے کسی دن کوئی آ کر یہ نہ کہہ دے کے عمران خان سے وزیراعظم ہاوس خریدا ہے۔

ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کی حالت دیکھ لیں اب۔ عمران خان کتنا بڑا چور اور ڈاکو ہے اس نے قوم سے جھوٹ بولا کہ توشہ خانہ کے تحائف کے پیسوں سے بنی گالہ کی سڑک بنائی جو کہ پہلے ہی سی ڈی اے والے بنا چکے تھے جس کی تصدیق اسلام آباد کے میئر نے کر دی تھی۔ اس کے باوجود بھی عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہا ہے کیونکہ جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ عمران خان بہت بڑا جھوٹا ہے۔بددیانت ہے۔ ڈاکو ہے، خائن ہے۔ دوسروں کو یہ چور ڈاکو کہتا تھکتا نہیں تھا۔ جب کاغذات میں بتانا تھا کہ تحائف کتنے کے بیچے تو یہ بیان سامنے آگیا کہ بنی گالہ کی سڑکیں بنائی ہیں۔ انہوں نے یہ دکھایا کہ میں بہت غریب آدمی ہوں۔ میرے کپڑوں میں پیوند لگے ہوتے۔ میں تو صرف اپنی ڈائری اٹھا کر چلا گیا تھا۔ اس کی ڈائری کے اندر بڑے راز ہیں۔ اس کی ڈائری کے اندر بہت کچھ لکھا ہوا  ہے کہ کس کس کو کیا کچھ کتنے میں بیچا ہے یہ سب یقینی طور پر تحریر ہو گا۔

ن لیگی رہنما نے فرح گوگی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیاری بیٹی جس کو ہم سب برا کہتے ہیں۔ ہم سب مل کر اس بچی کو بدنام کرتے ہیں ہم۔ وہ  بچی اتنی بچی ہے لیکن کام کچا کوئی نہیں کرتی اتنی پکی ہے۔اس فرح گوگی کو گھڑی دی کہ وہ لے جا کردبئی میں بیچ دے۔ یہاں ایک دکان سے سادے کاغذ پر رسی بنوا لی۔ آج کمپیوٹر کے دور میں سادے کاغذ پر ہاتھ سے لکھی ہوئی رسید کتنی مضحکہ خیز بات ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اسی دن توشہ خانہ میں پیسے بھی جمع کروا دیئے۔ ایک عجیب بات یہ ہے کہ 10 کروڑ روپے توشہ خانہ میں اس گھڑی کی قیمت لگائی گئی لیکن گھڑی اکیلی نہیں ہے نا ساتھ 1460 ہیرے لگا ایک پین ہے۔ ساڑھے سات کیرٹ کی ہیرے کی ایک انگوٹھی ہے  اور اڑھائی اڑھائی کیرٹ کے دو کف لنکز ہیں جو ایک بڑا سیٹ ہے اور اس کی قیمت 10 کروڑ لگوائی۔ غالبا 2، اڑھائی سو روپے کا ان کو ایک، ایک ہیرا پڑا ۔ قیمت 10 کروڑ لگوائی لیکن عمران خان نے 5 کروڑ میں بیچ دیا۔ یہ تو ایسے ہی ہے جیسے گلی میں قالین بیچنے والا آتا ۔ 10 ہزار سے شروع کرتا اور  100 روپے میں بیچ کر چلا جاتا ہے۔ ایسا تو چور  بازاری مکیں ہوتا ہے۔ چور کو چونکہ جلدی ہوتی چیز فروخت کرے کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تو وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کرتی ہوں کہ دھیان کریں۔ مجھے تو فکر یہ ہے کہ کسی دن وزیراعظم ہاوس کا کوئی خریدار نہ آجائے۔ کہے کہ عمران خان تو مجھے وزیر اعظم ہاوس بھی بیچ گئے ہیں۔ یہ بھی کوئی بعید نہیں کہ مینار پاکستان کی بھی بولی لگائی ہوئی ہو۔

ایک جھوٹ کو بچانے کے لئے 100 جھوٹ بولے۔ انہوں نے کہا کہ 50 فیصد پر خریدی ہے اور چیک کے ذریعے رقم کی ادائیگی ہوئی جو کہ جھوٹ ہے۔ کاغذات میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ توشہ خانہ سے 20 فیصد پر خریدی اور اس کے بعد اس کی قیمت حقیقی قیمت سے کئی گنا کم لگائی گئی اورفرح گوگی کے ذریعے باہر بھیج دیا۔ ےوشہ خانہ کی طرف سے 50 فیصد کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوا جس کے 35 روز کے بعد عمران خان نے 20 فیصد ادائیگی کی۔

اب کوئی اس بات کو نہیں مانے گا۔ اب آپ سرٹیفائڈ چور ہیں، بددیانت انسان ہیں جس نے ملے ہوئے تحفوں کو بھی نہیں چھوڑا۔