پاکستانی سپر ماڈل حسنین لہری نے لوجین ادادا کے ساتھ  تعلق کا باضابطہ اعلان کر دیا

پاکستانی سپر ماڈل حسنین لہری نے لوجین ادادا کے ساتھ  تعلق کا باضابطہ اعلان کر دیا

جہاں پاکستانی فیشن انڈسٹری میں اس وقت  شادیوں کے موسم چل رہا ہے وہیں اس موسم کی مناسبت سے ایک اورجوڑے نے ایک دوسرے سے محبت کا اعلان کر دیا دی ہے۔ پاکستانی سپر ماڈل حسنین لہری نے  حال ہی میں نیٹ فلکس  پر آنے والی ریئلٹی پروگرام کی سٹار لوجین ادادا کے ساتھ رومانوی تعلق کا انکشاف کر دیا۔


سپر ماڈل حسنین لہری نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرلبنانی ماڈل لوجین ادادا کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں ۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ جب تک میں اپنی شہزادی سے نہیں ملا تھا میرا خیال تھا کہ پریوں کی کہانیاں کبھی سچ نہیں ہوتیں۔


ان کے انسٹاگرام کیپشن پر لوجین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پریوں کی کہانیاں سچ ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دل والا ایموجی بھی بنا دیا۔


https://www.instagram.com/p/ClTN_D9Lt6i/?utm_source=ig_web_copy_link

انسٹاگرام پر حسنین کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے ان کو رشتے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔


حسنین لہری کا شمار پاکستان کے معروف مردوں کے فیشن ماڈلز میں ہوتا ہے۔ اپنی دلکش اور سحر انگیز شخصیت کے باعث ان کے بے شمار مداح ہیں۔ پاکستانی فیشن انڈسٹری اور تشہیری پراجیکٹس کے لئے حسنین لہری نے متعدد بار کام کیا اور ہر بار ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔


ماضی میں حسنین لہری اور سپر ماڈل سبیکا امام ایک عرصے تک ایک دوسرے سے منسلک رہے ہیں تاہم کافی عرصے سے دونوں الگ ہیں۔


خیال رہے کہ حسنین لہری پاکستان فیشن انڈسٹری سے منسلک وہ واحد ماڈل ہیں جنہیں اب تک پاچ مرتبہ لکس ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ جبکہ لوجین ادادا، جو نیٹ فلکس کے پرواگرام دبئی بلنگ  میں نظر آرہی ہے،  وہ مرحوم سعودی کروڑ پتی ولید احمد جفالی کی بیوہ تھیں۔ وہ 21 سال کی تھیں  جب ان کی شادی  57 سالہ سعودی شخص سے ہوئی۔ دونوں کی عمروں میں تقریباً 36 سال کا فرق تھا۔ بدقسمتی سے 61 سال کی عمر میں ولید احمد جفالی  کا کینسر سے  انتقال  ہو گیا۔ لوجین کے پہلی شادی میں سے دو  بیٹیاں بھی ہیں۔ لوجین اپنی بیٹیوں کے ساتھ دبئی میں سکونت اختیار کر رکھی ہے۔