• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 1, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘سیاسی جماعتیں، ادارے عمران خان کو روکنے میں ناکام رہے تو پاکستان ڈھے جائے گا’

ہمارا کلچر اورنگزیب ماڈل آف ڈیموکریسی والا ہے، میں پاور میں ہوں تو کوئی دوسرا اس قابل نہیں ہے اور اگر میں پاور میں نہیں ہوں تو باقی سارے میرے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ایسا آئیڈیل بنا دیں جہاں کوئی نہ پہنچ سکے اور اتنا بڑا ہو کہ اس سے روگردانی کی ہزار ہا گنجائشیں ہوں۔ بات ریاست مدینہ کی کریں اور جاتے ہوئے گھڑیاں بھی بیچ جائیں۔

نیا دور by نیا دور
نومبر 29, 2022
in خبریں
48 1
0
57
SHARES
271
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستانی سیاست میں جس طرح اتنے لمبے عرصے تک فوج کی مداخلت رہی ہے تو وہ ایک دم سے اے پولیٹیکل نہیں ہو سکتی کیونکہ ان کی اپنی بقا کا مسئلہ ہے۔ ان کے تجربے بار بار ناکام ہوئے اور ان پر کھل کر تنقید شروع ہو گئی۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے پریس کانفرنس میں مانا بھی کہ ہم مداخلت کرتے رہے ہیں مگر آئندہ نہیں کریں گے۔ میرے خیال سے اب ان کی سنجیدہ کوشش ہوگی کہ وہ سیاست سے دور ہو جائیں۔ نئے آرمی چیف کی کوشش ہوگی کہ وہ سیاست میں اپنے گھوڑوں کو نہ دوڑائیں اور منتخب نمائندوں کو پارلیمانی پروسیس جاری رکھنے دیں۔

نیا دور ٹی وی کے پروگرام ‘خبر سے آگے’ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تاریخ دان اور پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ فوج میں اندرونی اختلافات جتنے بھی ہوں مگر سبھی کمانڈرز چیف کو فالو کرتے ہیں۔ پاکستانی ریاست کے اداروں میں یہ سب سے اہم تعیناتی ہوتی ہے۔ نئے چیف ضروری نہیں کہ جنرل باجوہ کی پالیسیوں کو مسترد کریں، ان میں تبدیلی بھی لا سکتے ہیں۔

RelatedPosts

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت منظور

Load More

ان کا کہنا تھا کہ فوج کے ادارے نے کریڈیبلٹی کے ساتھ باقی رہنا ہے اور اس وقت ان کی کریڈیبلٹی زیرو ہے کیونکہ انہوں نے خود مان لیا ہے اپنی مداخلت کو اور ان کا بدترین پروجیکٹ عمران خان ہے۔ آرمی بہترین ارادوں کے ساتھ بھی سیاست میں آئے تو کچھ عرصے بعد کرپٹ ہو جاتی ہے۔ جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے یہ سب کچھ بڑا غیر مستحکم رہے گا۔ پاکستانی فوج کو اس روش کو چھوڑنا پڑے گا جو وہ ماضی میں کرتے رہے ہیں۔ قائداعظم اور لیاقت علی خان جب نہیں رہے تو بڑے اوسط درجے کے لیڈر آ گئے مسلم لیگ تتر بتر ہوگئی کئی مسلم لیگیں بن گئیں پاکستان میں شروع سے ایسی لیڈرشپ رہی نہیں جسے ملک کی مرکزی قیادت کہا جائے۔

ڈاکٹر اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھی جیسے بادشاہت ہی بنا لی تو پھر ان حالات میں یا تو سسٹم بیٹھ جاتا یا پھر سارے اہم کھلاڑی اکٹھے ہو جاتے تو یہی ہوا ہے۔ یہ اہم کھلاڑی اب عمران خان کو زیادہ دیر نہیں چلنے دیں گے، انہیں روک لیں گے کیونکہ اگر وہ ناکام ہو جاتے ہیں تو پاکستان اندرونی خلفشار سے نہیں بچ سکے گا۔ ہمارا کلچر اورنگزیب ماڈل آف ڈیموکریسی والا ہے، میں پاور میں ہوں تو کوئی دوسرا اس قابل نہیں ہے اور اگر میں پاور میں نہیں ہوں تو باقی سارے میرے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ایسا آئیڈیل بنا دیں جہاں کوئی نہ پہنچ سکے اور اتنا بڑا ہو کہ اس سے روگردانی کی ہزار ہا گنجائشیں ہوں۔ بات ریاست مدینہ کی کریں اور جاتے ہوئے گھڑیاں بھی بیچ جائیں۔

سینیئر صحافی عامر غوری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ اگر اسمبلیاں چھوڑتے ہیں تو پھر دونوں صوبوں کی انتظامیہ آپ کے پیچھے پڑ جائے گی۔ اگر اسمبلیاں چھوڑتے ہیں تو سیاسی تنہائی کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔ اگر اس وقت آپ نے کچھ ایسا کیا تو پھر سارے کبوتر طوطے یعنی الیکٹیبلز آپ کے پاس سے اڑ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو ڈونلڈ بلوم کے پاس بھیج کر عمران خان نے غلطی کی۔ عمران خان خود غلطی پہ غلطی کر رہے ہیں اور اس کا خمیازہ انہیں اگلے الیکشن میں بھگتنا پڑے گا۔ اس کی ایک جھلکی ہمیں آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں نظر آ گئی ہے۔ ملک میں جو بنانیہ بنایا گیا ہے وہ فیک ہے، یہ سوچا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کوئی انقلاب لے آئے گا تو وہ نہیں ہوا۔ کیونکہ اس میڈیا کے پیچھے وہی لوگ ہیں وہ غیر معیاری تعلیم یافتہ ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان میں جو تاریخ لکھی گئی ہے وہ ‘خ’ سے نہیں، ‘ک’ سے ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی ملاقات پرویزالہیٰ سے ہونی تھی مگر انہوں نے مناسب سمجھا کہ وہ پنڈی والی تقریب میں شرکت کریں۔ پرویزالہیٰ وہاں اہم شخصیات سے ملے۔ اس کے علاوہ وہ پرویز خٹک کے ساتھ بھی ملے۔ پرویز الہیٰ اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ہیں۔ افغانستان میں طالبان نے نصف آبادی یعنی خواتین کے ساتھ جو سلوک کیا ان کے ساتھ شاعرانہ انصاف یہی ہو سکتا تھا کہ مذاکرات کے لیے حنا ربانی کھر کو افغانستان بھیجا جائے۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ ‘خبر سے آگے’ ہر پیر سے ہفتے کی رات 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے براہ راست پیش کیا جاتا ہے۔

Previous Post

‘پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے’، اپوزیشن نے ہر حربہ استعمال کرنے کا اعلان کر دیا

Next Post

باجوہ، فیض میراث | اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ | فواد کی ڈونلڈ بلوم سے ملاقات | حنا افغانستان میں

نیا دور

نیا دور

Related Posts

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی

by نیا دور
فروری 1, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سیف نے لائیو پروگرام میں اینکر بینش سلیم سے بدزبانی کی اور غیر...

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت منظور

by نیا دور
فروری 1, 2023
0

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

Load More
Next Post
باجوہ، فیض میراث | اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ | فواد کی ڈونلڈ بلوم سے ملاقات | حنا افغانستان میں

باجوہ، فیض میراث | اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ | فواد کی ڈونلڈ بلوم سے ملاقات | حنا افغانستان میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In