• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 1, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘گئے تھے حکومت گرانے، اپنی اسمبلیاں گرانے لگے’ حقیقی آزادی مارچ سے مذاکرات تک

پرویزالٰہی نے عمران خان سے کہا کہ وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی کا مسئلہ اٹھانا شروع کر دیا ہے ان کے پاس خود کا دفاع کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ ان پر تنقید ہونے دیں۔ صورتحال کا فائدہ اٹھائیں اور حکومت پر پریشر ڈالیں کہ ہمارےساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں ورنہ ہم اسمبلیں تحلیل کر دیں گے

نیا دور by نیا دور
دسمبر 3, 2022
in خبریں
26 0
0
‘گئے تھے حکومت گرانے، اپنی اسمبلیاں گرانے لگے’ حقیقی آزادی مارچ سے مذاکرات تک
30
SHARES
145
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صحافی اسد علی طور نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے چیئرمین تحریک انصاف کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دیا کہ جذبات سے کام نہ لیں صورتحال کا فائدہ اٹھائیں اور حکومت پر پریشر ڈالیں کہ ہمارےساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں ورنہ ہم اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔ ایسا نہ ہو کہ گئے وفاقی حکومت گرانے تھے اور واپس آکر اپنی اسمبلیاں گرانے لگے۔

صحافی اسد علی طور نے یوٹیوب چینل پر اپنے وی-لاگ میں عمران خان اور پرویز الٰہی کی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ نئے انتخابات پر بیٹھک کر لیں ورنہ ہم اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔ بالآخر وہ حکومت سے بات کرنے کو تیار ہوگئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی پہلے تو عمران خان سے مشاورت کے لئے ہاتھ ہی نہیں آرہے تھے۔ جب ہاتھ آئے تو انہوں نے سمجھایا کہ آپ جذبات میں تقریر کر آئے ہیں۔ اس وقت میں آپ کے تمام پارٹی اراکین کو کھلے ترقیاتی فنڈز دے رہا ہوں۔ کوئی بھی ایم این اے ایسا نہیں جس کو فنڈز مختص نہ کئے ہوں۔ جس سے ان کے حلقے مضبوط ہوں گے۔

RelatedPosts

مریم نواز: عمران خان نے آئی ایم ایف سے معائدہ کر کے ملک کو گروی رکھ دیا

‘عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ آیا’

Load More

پرویزالٰہی نے عمران خان سے کہا کہ وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی کا مسئلہ اٹھانا شروع کردیا ہے ان کے پاس خود کا دفاع کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے تو ہمارے پاس بہترین موقع ہے کہ ان پر تنقید ہونے دیں اور اہنے حلقے مضبوط کریں۔ اس کے بعد جب عام انتخابات ہوں گے تو ہم ن لیگ کو آرام سے گرا سکیں گے اور لڑائی یک طرفہ ہو گی۔ اس لئے اگر فوری اسمبلیاں تحلیل کی گئیں تو حلقے مضبوط کرنے والا کام ادھورا رہ جائے گا اور الیکشن میں دونوں اطراف سے کانٹے کی ٹکر ہو گی۔ پرویز الٰہی نے مشورہ دیا کہ آپ اس صورتحال کا فائدہ اٹھائیں اور حکومت پر پریشر ڈالیں کہ ہمارےساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں ورنہ ہم اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔ایسا نہ ہو کہ گئے وفاقی حکومت گرانے تھے اور واپس آکر اپنی اسمبلیاں گرانے لگ گئے ہیں ۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی ہے اور پرویزالٰہی نے تمام اختیار عمران خان کو دے دیا ہے۔

صحافی نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے گزشتہ روز کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مونس الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد میں تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔ مونس الٰہی نے دعوی کیا کہ جنرل باجوہ جنہیں پی ٹی آئی کئی ماہ سے ‘غدار’، ‘میر جعفر’، ‘جانور’ اور نجانے کیا کچھ قرار دیتی آئی ہے، دراصل عمران خان کی پنجاب حکومت ان ہی کے مرہون منت تھی۔ مونس الٰہی نے کہا کہ میں پہلے دن سے تحریک انصاف کے ساتھ جانا چاہتا تھا۔ ہمیں دونوں طرف سے وزارت اعلی کی پیشکش آ چکی تھی۔ پی ڈی ایم کی طرف سے بھی آفر تھی اور پی ٹی آئی کی طرف سے بھی۔ تاہم جنرل باجوہ کے کہنے پر تحریک انصاف کے ساتھ گئے۔

اسد طور نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ فوج اپریل 2022 تک سیاست میں مداخلت کرتی رہی۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا جس کے بعد وہ پنجاب میں حکومت واپس حاصل کرنےمیں بھی کامیاب ہوئے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیصلے کہیں اور سے ہو رہے تھے۔ ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی توسیع کے لئے ساری سیاست کررہے تھے۔ اور ان کا یہ کہنا کہ فوج سیاست سے باہر ہو گئی ہے یہ بات درست نہیں تھی۔

نئے آنے والے آرمی چیف کے اقدامات یہ ثابت کریں گے کہ فوج سیاست سے باہر ہوئی ہے یا نہیں۔ انکی بنائی ہوئی پالیسیاں بتائیں گی کہ فوج نے سیاست میں رہنا ہے یا نہیں۔

اسد علی طور نے نئے آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے جاری نئی ہدایات کے حوالے سے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آئی ایس پی آر کو حکم دیا ہے کہ اب وہ نہ کوئی فلم بنائیں گے نہ ہی کوئی گانا بلکہ ان کا کام صرف تعلقات عامہ تک محدود رہے گا۔ صرف پیشہ ورانہ امور پرہی میڈیا سے معلومات شیئر کی جائیں گی۔ میجر جنرل احمد شریف اب ڈی جی آئی ایس پی آر کے فرائض انجام دیں گے۔ چونکہ وہ ایک خاموش طبع انسان ہیں تو امید کی جارہی ہیں کہ آئی ایس پی آر  پہلے سے بھی زیادہ تحمل اور خاموشی کا مظاہرہ کرے گا۔ آرمی چیف نے “ففتھ جنریشن وار” کے شوشے کو بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ پاکستانی فوج نے گزشتہ سات سے آٹھ سالوں میں سوشل میڈیا پر ففتھ جنریشن وار کے نام پر معاشرے میں سیاسی، لسانی اور مذہبی بنیاد پر اتنی تقسیم کی ہے کہ وہ بہت خوفناک صورتحال اختیار کر گئی ہے تاہم کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ سب ریورس کرنے کے باوجود یہ منافرت ختم ہوسکے گی یا نہیں۔ اس کے لئے ہزاروں طلبہ کو آئی ایس پی آر میں انٹرنشپس کروائی گئیں۔ ان کو ٹریننگ دی گئی کہ آپ نے ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔ یوٹیوبر، فیس بک اور ٹویٹر ہنڈلز والے لوگوں کو ہائر کیا گیا۔ ان سے سیاستدانوں، صحافیوں، سماجی کارکنوں کے خلاف ویڈیوز کروائی جاتی تھیں۔ نفرت انگیز بیانیہ پھیلایا جاتا تھا جو صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی تھا۔ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔ ملک کی حفاظت کرنے والی فوج کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں تاہم ان کے سیاست میں کردار کے ناقد اور مخالف ہیں۔ لاپتہ افراد والی پالیسی کے مخالف ہیں۔ جو ان پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں انہیں “غدار” کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ توہین مذہب کے الزامات لگائے جاتے رہے۔ معذرت کے ساتھ یہ ففتھ جنریشن وار بیرونی عناصر کی نہیں بلکہ فوج کی جانب سے ملک پر مسلط کی گئی تھی۔ یہ ریٹائرڈ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا ویژن تھا۔ وہ خود تو پاپا جونز سمیت اربوں روپے بنا کرنکل گئے لیکن ان کے بعد آصف غفور آئے جو اس ویژن کو مزید بلندی پر لے گئے۔

صحافی اسد طور نے بتایا کہ نئے آرمی چیف کا فیصلہ بہت خوش آئند ہے اور اگر انہوں نے اس کو من و عن نافذ کروایا تو ملک میں تقسیم اور نفرت کم ہو گی۔ سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کا کلچر کم ہو گا۔ اگر ایسا ممکن ہوا تو اس کے بعد پاکستانی دوبارہ سے بحیثیت ایک قوم متحد ہونے لگیں گے۔ کیسے کیسے لوگوں کو آئی ایس پی آر کی چھتری تلے اکٹھا کیا گیا تھا۔ جب نفرت کا بیانیہ پھیلایا گیا تو اس کا ایک ردعمل آیا اور جب ہم جیسی آوازیں اٹھیں تو جواب میں زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اعتراف کر کے گئے ہیں کہ فروری 2021 تک فوج سیاست میں تھی اس کا مطلب ہماری تنقید ناجائز نہیں تھی۔ اب اگر فوج  نے غیر سیاسی ہونے کا فیصلہ کیا ہے تو ففتھ جنریشن وار کی ضرورت ہی نہیں ہو گی۔ جب فوج سیاست میں نہیں ہو گی تو ہم کیوں تنقید کریں گے۔ نہ ہمارے پاس تنقید کا کوئی جواز ہو گا نہ ہی ضرورت۔ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔اپنی جان کے نذرانے پیش کرتے ہیں۔ ہمیں تواپنی فوج کے جوان بہت پیارے ہیں۔ جنرل عاصم منیر کی جانب سے بطور آرمی چیف ایک بہترین آغاز ہے اور اگر وہ اس پر کاربند رہے اور دیگر ادارے جو فوج کے ماتحت ہیں ان کو بھی اس دائرہ کار میں لے آئے تو 3 سال بعد جنرل عاصم منیر کی “لیگیسی” یاد رکھی جائے گی۔

 

Tags: governmentImran KhanPDMPervez ElahiPMLNPMLQPTI
Previous Post

مونس الٰہی کے بعد حامد میر نے بھی کہا کہ جنرل باجوہ ہمیشہ عمران خان کے ساتھ تھے۔

Next Post

‘جب سینیئر صحافی کے سوال پر نواز شریف کا چہرہ غصے سے سرخ ہو گیا’

نیا دور

نیا دور

Related Posts

مریم نواز: عمران خان نے آئی ایم ایف سے معائدہ کر کے ملک کو گروی رکھ دیا

مریم نواز: عمران خان نے آئی ایم ایف سے معائدہ کر کے ملک کو گروی رکھ دیا

by نیا دور
فروری 1, 2023
0

مسلم لیگ ن کی سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزرمریم نواز کا کہنا ہےکہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ...

‘عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ آیا’

‘عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ آیا’

by نیا دور
فروری 1, 2023
0

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز  نے کہا کہ عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ...

Load More
Next Post
‘جب سینیئر صحافی کے سوال پر نواز شریف کا چہرہ غصے سے سرخ ہو گیا’

'جب سینیئر صحافی کے سوال پر نواز شریف کا چہرہ غصے سے سرخ ہو گیا'

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In