• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, جنوری 28, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘جنرل باجوہ نے کہا جب چاہوں شجاعت کو اتحاد سے الگ کر کے حکومت گرا دوں’

قبل پرویز الٰہی نے بھی اپنے صاحبزادے مونس الٰہی جیسا ایک بیان دیا تھا کہ ہم مشکور ہیں کہ جنرل باجوہ نے سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کے داخلے کی اجازت دلوائی ہے۔ اس بات سے وہ یہ تاثر دینا چاہ رہے تھے کہ "آپ جنرل باجوہ کے احسان یادرکھیں اور احسان فراموش نہ بنیں"۔

نیا دور by نیا دور
دسمبر 4, 2022
in خبریں
136 1
0
‘جنرل باجوہ نے کہا جب چاہوں شجاعت کو اتحاد سے الگ کر کے حکومت گرا دوں’
160
SHARES
762
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل جنرل باجوہ نے بھی کہا تھا کہ میں جس وقت کہوں چوہدری شجاعت اپنے تینوں ووٹ سے دستبردار ہو جائیں ۔ چوہدری شجاعت کے ووٹ نکلنے سے پی ڈی ایم کی حکومت گر جائے گی۔

صحافی عمر چیمہ نے یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں بتایا کہ پرویز الٰہی نے راولپنڈی میں جنرل باجوہ کو کال کی اور عمران خان سے ملاقات کا تمام احوال کہہ سنایا اور پوچھا کہ آپ بتائیں کیا کرنا چاہیے۔ انہوں نے آصف زرداری کے ساتھ ہوئی ملاقات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی وجہ سے کچھ اعتراضات ہیں جس کی وجہ سے کچھ بات نہیں بنی۔ پھر باجوہ صاحب نے کہا کہ پھر آپ حسبِ منشا فیصلہ کر لیں۔ اگر فیض حمید نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہو جائیں تو آپ کی مرضی ہے۔

RelatedPosts

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے عمران خان کی جانب سے تین امیدوار نامزد

سندھ بلدیاتی انتخابات ؛ جی ایچ کیو کی فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے معذرت

Load More

پرویز الٰہی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے یہ ملاقات عمران خان کے بطور وزیراعظم عہدے کے خلاف پی ڈی ایم اتحاد کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے لئے “نمبر گیم” پوری کرنے کی جدوجہد کے دوران ہوئی۔

متحدہ پی ڈی ایم نے رواں سال جنوری میں فیہصلہ کیا کہ تحریک انصاف حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔ یہ خبر آنے سے پہلے ہی جنرل باجوہ  عمران خان کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ عثمان بزدار کو پنجاب کی وزرات اعلیٰ سے ہٹا دیں۔ پنجاب میں کسی کام کرنے والے شخص کو لے کر آئیں تاکہ پنجاب کا اقتدار آپ کے ہاتھ سے نہ نکل جائے۔ جب یہ خبر آئی تواس پر دوبارہ غور کرنے کو کہا گیا۔ عدم اعتماد آگئی ہے تو ان کچھ کرنا چاہیے تو عمران خان نے سوال کیا کیا کرنا چاہیے تو باجوہ صاحب نے کہا کہ آپ کا تو بیانیہ ہی تبدیلی کا تھا تو اگر آپ پنجاب میں تبدیلی لے آئیں تو لوگ یہ کہیں گے کہ آپ چیزوں کو بہتر کرنا چاہ رہے تھے اور اس دوران اپوزیشن نے عدم اعتماد کا حملہ کر دیا۔ اس پر غور و خوض شروع ہو گیا کہ متبادل کون ہونا چاہیے۔ باجوہ صاحب نے 2 نام دیئے؛ ایک علیم خان اور دوسرا چوہدری پرویزالٰہی۔ عمران خان علیم خان کے نام پر متفق ہو گئے۔ علیم خان لاہور میں تھے اسی لئے انہیں اسی روز خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا تاکہ عمران خان کا ذہن بدل نہ جائے تاہم عمران خان کا فیصلہ بدل گیا۔

جب مارچ میں تحریک عدم اعتماد نے سنجیدہ روپ دھار لیا اس دوران چوہدری پرویزالٰہی پی ڈی ایم اور  پی ٹی آئی کے بیچ “ہاٹ کیک” بنے ہوئے تھے۔ پی ڈی ایم کی آفر تھی کہ پرویز الٰہی ہماری طرف سے وزیراعلیٰ کے امیدوار بن جائیں۔ پرویز الٰہی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ ماضی میں بھی کوئی خوشگوار تعلق نہیں رہا تاہم وہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر اعتماد کرتے ہیں۔ دوسری طرف عمران خان تھے جو آفر دے رہے تھے تاہم پرویز الٰہی کا مطالبہ تھا کہ پہلے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ دکھائیں۔ یہ نہ ہو کہ ہم آپ کی طرف ہو جائیں لیکن آپ عثمان بزدار کو ہی وزیراعلیٰ برقرار رکھیں۔ اس دوران پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کی ایک صحافی سے ملاقات ہوئی اور رات میں مسلم لیگ ق عمران خان کے طرف ہو گئے۔ صحافی سے ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ ہم فیصلہ اس لئے نہیں کر پارہے کہ  کیونکہ دونوں جانب سے ماضی میں اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ اس کے علاوہ اس بار اس معاملے میں کوئی گارنٹی دینے والا بھی نہیں تھا۔ اس سے ان کا مطلب یہ تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے فیصلہ کرنے میں کوئی مدد بھی فراہم نہیں کی جارہی۔ جبکہ آج پرویز خٹک اور دو تین اور لوگ اس معاملے پر  ملاقات کے لئے آرہے ہیں۔ خٹک صاحب نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے آپ ہماری طرف آجائیں آپ کو نہیں پتا وہاں کیا ہونے والاہے۔ جب پرویز الٰہی اور  مونس الٰہی وہاں گئے تو عمران خان نے کہا کہ یہ رہی وزارت اعلیٰ اور یہ عثمان بزدار کا استعفیٰ۔ وزارت اعلیٰ آپ کی ۔ جواب آیا سوچ کر بتائیں گے۔ خان صاحب نے کہا سوچنے کا وقت نہیں ہے۔ اسی دوران پشاور سے جنرل فیض حمید  کی کال آئی اور انہوں نے اصرار کیا کہ آپ عمران خان کا ساتھ دیں۔ پرویز الٰہی نے راولپنڈی میں جنرل باجوہ کو کال کی اور ان کو تمام احوال کہہ سنایا اور پوچھا کہ آپ بتائیں کیا کرنا چاہیے۔ انہوں نے آصف زرداری کے ساتھ ہوئی ملاقات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی وجہ سے کچھ اعتراضات ہیں جس کی وجہ سے کچھ بات نہیں بنی۔ پھر باجوہ صاحب نے کہا کہ پھر آپ حسبِ منشا فیصلہ کر لیں۔ اگر فیض حمید نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہو جائیں تو آپ کی مرضی ہے۔

تاہم جو  گزشتہ رات انٹرویو میں مونس الٰہی نے کہا اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ جنرل باجوہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف جائیں۔ اس بیانیے سے کچھ علم نہیں ہو پارہا کہ وہ جنرل باجوہ کا ساتھ دے رہے ہیں یا عمران خان کی مخالفت کرہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل پرویز الٰہی نے بھی ایسا ہی ایک بیان دیا تھا کہ ہم مشکور ہیں کہ جنرل باجوہ نے سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کے داخلے کی اجازت دلوائی ہے۔ وہ اس بات سے یہ تاثر دینا چاہ رہے تھے کہ آپ جنرل باجوہ کے احسان یادرکھیں اور احسان فراموش نہ بنیں۔

کسی جگہ بات کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے بھی کہا تھا کہ میں جس وقت کہوں چوہدری شجاعت اپنے تینوں ووٹ سے دستبردار ہو جائیں ۔ چوہدری شجاعت کے ووٹ نکلنے سے پی ڈی ایم کی حکومت گر جائے گی۔

صحافی عمر چیمہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک وقت ایسا آیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو عمران خان یا اسٹیبلشمنٹ مین سے کسی کا انتخاب کرنا پڑا تو وہ یقینی طور پر اسٹیبلشمنٹ کا انتخاب کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مونس الٰہی نے دعوی کیا کہ انہیں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد میں تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔ جنرل باجوہ جنہیں پی ٹی آئی کئی ماہ سے ‘غدار’، ‘میر جعفر’، ‘جانور’ اور نجانے کیا کچھ قرار دیتی آئی ہے، دراصل عمران خان کی پنجاب حکومت ان ہی کے مرہون منت تھی۔

مونس الٰہی نے کہا کہ میں پہلے دن سے تحریک انصاف کے ساتھ جانا چاہتا تھا۔ ہمیں دونوں طرف سے وزارت اعلی کی پیشکش آ چکی تھی۔ پی ڈی ایم کی طرف سے بھی آفر تھی اور پی ٹی آئی کی طرف سے بھی۔

“میں نے جنرل باجوہ سے پوچھا کہ آپ کا کیا خیال ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ عمران خان کے ساتھ جائیں۔ تب ہی میں نے والد صاحب کو بھی اور شجاعت صاحب کو کہا کہ جب آپ کہتے ہیں کہ آپ سب کی سنتے ہیں تو یہ بھی تو یہی کہہ رہے ہیں جو میں کہہ رہا ہوں۔”

یاد رہے کہ جنرل باجوہ کے آرمی چیف کے عہدے سے ہٹتے ہی ایسی اطلاعات سامنے آنا شروع ہو چکی ہیں کہ وہ آخری وقت تک حکومت پر توسیع کے لئے دباؤ ڈالتے رہے اور پنجاب حکومت جو پی ڈی ایم کے لئے روز اول سے درد سر رہی ہے کیونکہ واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد یکایک ق لیگ کا اتحاد سے علیحدہ ہونا اور پھر ن لیگ کے حق میں ووٹ دینے والے پی ٹی آئی ارکان کو نشستوں سے ڈی سیٹ کرنے کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلوں کے باعث پی ڈی ایم کو اس سے ہاتھ دھونا پڑے تھے، اس کے تحریک انصاف کے پاس جانے میں جنرل باجوہ کی آشیرواد مسلسل شامل تھی۔

Tags: Chaudhry Pervez ElahiChaudhry ShujaatGeneral (Rtd) Qamar Javed BajwaJournalist Umer CheemaMonis Elahipakistan armyPMLQ
Previous Post

اسمبلیاں تحلیل: عمران | کوئی بات چیت نہیں: پی ڈی ایم | مونس نے باجوہ کو بے نقاب کیا؟ | پی ٹی آئی اور پی ایم ایل کیو میں کشیدگی

Next Post

جنوبی پختونخوا میں عاشقوں کے پہاڑ “شیخ بدین پہاڑ” کی کہانی

نیا دور

نیا دور

Related Posts

لاہور ہائیکورٹ کا احمد اویس کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا احمد اویس کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم

by نیا دور
جنوری 28, 2023
0

لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت  کی جانب سے احمد اویس کو  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب  کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے...

فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

by نیا دور
جنوری 28, 2023
0

اسلام آبا پولیس کی جانب سے شہر کی مقامی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری کا جسمانی...

Load More
Next Post
جنوبی پختونخوا میں عاشقوں کے پہاڑ “شیخ بدین پہاڑ” کی کہانی

جنوبی پختونخوا میں عاشقوں کے پہاڑ "شیخ بدین پہاڑ" کی کہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In